ETV Bharat / state

مرادآباد: بڑھتے جرائم کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ - اترپردیش کانگریس کمیٹی

Congress Protest: مرادآباد ضلع میں کلیکٹریٹ دفتر کے سامنے کانگریس کی ضلع اور میٹرو پولیٹین کی کمیٹی کے کارکنان نے شہر میں بڑھتے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقعے پر مظاہرین نے ضلع کلیکٹر کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

مرادآباد میں کانگریس کا مظاہرہ
مرادآباد میں کانگریس کا مظاہرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 11:25 AM IST

Updated : Jan 11, 2024, 11:55 AM IST

مرادآباد میں کانگریس کا مظاہرہ

مرادآباد: اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے کی کال پر مرادآباد کے ضلع کلکٹریٹ کے دفتر کے باہر کانگریس کی ضلع اور میٹروپولیٹن کمیٹی نے مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اترپردیش کے ضلع صدر اسلم خورشید نے کہاکہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ قومی سروے کے مطابق خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم اتر پردیش میں بڑھ رہے ہیں۔ اس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے عہدیداروں کی بڑی تعداد خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت بی جے پی خواتین کے خلاف جرائم کرنے کے باوجود اپنے کارکنوں کی حفاظت کرتی ہے۔ اس لیے جرائم میں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔بی جے پی آئی ٹی سیل کے تین کارکنوں نے بی ایچ یو کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آچکے ہیں۔ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ایسے مجرموں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے اور عام طور پر بلڈوزر کا استعمال نہیں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوفی اسلامی بورڈ کے قومی ترجمان کاشیس وارثی نے وائرل ویڈیو کی تردید کی

انوبھو ملہوترا میٹروپولیٹن صدر نے کہا کہ نمبر ایک کو اتر پردیش میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے، نمبر دو، وارانسی کی بیٹیوں کے جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو معافی مانگنی چاہیے۔

Last Updated : Jan 11, 2024, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.