ETV Bharat / state

بارہ بنکی : پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 9:01 AM IST

ریاستی کانگریس ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ کچن گیس کی اضافی قیمتوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے۔ مرکزی حکومت زرعی قوانین لاکر کسانوں کو اپنی ہی زمین پر بندھوا مزدور بنانے پر آمادہ ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام اور کسانوں کی لڑائی اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک عوام کو راحت نہیں مل جاتی.

congress-protests-against-continuous-increase-in-petrol-diesel-and-kitchen-gas-prices
پیٹرول، ڈیزل اور کچن گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں دوشنبہ کو کانگریس پارٹی نے پیٹرول، ڈیزل اور کچن گیس کی قیمتوں میں مسلسل ہو رہے اضافے کے خلاف کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا. اور صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم سونپا. کانگریس کارکنان کا الزام ہے کہ مرکزی حکومت عوام کا درد نہیں سمجھ رہی ہے اور وہ مسلسل پیٹرول، ڈیزل اور کچن گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتی جا رہی ہے.

چھایا چوراہے واقع چلہاری پارک کے سامنے کانگریس کارکنان نے یکجہ ہو کر ڈیزل، پیٹرول اور کچن گیس میں مسلسل ہو رہے اضافے اور مرکزی حکومت کے خلاف مزید نعرہ بازی کی. اس کے بعد سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم دیا اور تمام پیٹرولیم پڑوڈکٹس کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا.

موقع پر ریاستی کانگریس ترجمان تنج پنیا نے کہا کہ کچن گیس کی اضافی قیمتوں نے گھر کا بجٹ بگاڑ دیا ہے. ملک کا کسان دھان کی فصل اونے پونی قیمتوں پر فروخت کر رہا ہے.

مرکزی حکومت زرعی قوانین لاکر کسانوں کو اپنی ہی زمین پر بندھوا مزدور بنانے پر آمادہ ہے. انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی عوام اور کسانوں کی لڑائی اس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک عوام کو راحت نہیں مل جاتی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.