ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کانگریس پارٹی کے کارکنان اور عہدے داروں نے لکھیم پور واقعہ میں جاتے وقت سیتاپور میں ہوئی پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل مارچ نکالا۔
ریاست بھر میں کانگریس کارکنان احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں اور پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ آج مظفرنگر میں کانگریس کارکنان اور عہدیداروں نے شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتے ہوئے کلکٹریٹ تک پیدل مارچ بھی نکالا اور پرینکا گاندھی کی باعزت جلد سے جلد رہائی کو لے کر ایک میمورنڈم ریاستی گورنر کے نام انتظامیہ کو پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پرینکا کی گرفتاری: محبوبہ کا ’گودی میڈیا‘ سمیت مرکزی حکومت پر طنز
اس مظاہرے میں بھاری تعداد میں کانگریس کارکنان اور عہدیداران موجود رہے۔