بہرائچ میں یوتھ کانگریس کے کارکنان نے کانگریس بھون کے سامنے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا اور میمورنڈم بھی پیش کیا۔
یوتھ کانگریس کے ضلع صدر وکیل عاقب ندیم نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز کی حکومت بھارت کو بانٹنے والا قانون لائی ہے ہم اس قانون کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'اور اگر حکومت اس ایکٹ کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہمیں اس کے لیے سڑک پر اترنا پڑے گا۔
انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پولیس نے معصوم بچوں پر لاٹھی چارج کیا اور مار پیٹ کی اس کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سے جانچ کرا کر ماحول بگاڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر کانگریس کے رہنماؤں و کارکنان کے علاوہ مقامی لوگ بھی موجود تھے اور کسی طرح کا کوئی معاملہ نا ہو اس لئے کافی تعداد میں پولیس اہلکار بھی موجود رہے۔