ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی کی 'پرتگیا یاترا' بریلی پہنچی

ریاست بھر میں جاری کانگریس پارٹی کی ”پرتگیا یاترا“ بریلی پہنچی۔ اس میں خاص طور پر ریاست اتر پردیش کے انچارج توقیرعالم، جتیندر بگھیل اور پردیپ ماتھور نے شرکت کی۔ اُنہوں نے شہر کے مختلف راستوں سے شہر کا دورہ کیا۔

کانگریس پارٹی کی 'پرتگیا یاترا' بریلی پہنچی
کانگریس پارٹی کی 'پرتگیا یاترا' بریلی پہنچی
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 8:45 PM IST

اس موقع پر پردیپ ماتھور نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ ورون گاندھی اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ جہاں بی جے پی میں اندرونی امرجنسی لگی ہو اور کسی بھی لیڈر کو بولنے کی اجازت نہ ہو، ایسے حالات میں ورون گاندھی بول رہے ہیں، یہ بڑی بات ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ پارٹی کے لیڈر ہی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

کانگریس پارٹی کی 'پرتگیا یاترا' بریلی پہنچی

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کانگریسی لیڈر پردیپ ماتھور نے کہا کہ جس طرح سے اتر پردیش میں پرینکا گاندھی کام کر رہی ہیں، اُس سے بی جے پی، سماجوادی پارٹی و دیگر سیاسی جماعتوں کو پسینہ آ رہا ہے۔

اُنہوں نے بہوجن سماج پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی تو کہیں ہے ہی نہیں، پرینکا گاندھی ہی ایک ایسی واحد لیڈر ہیں، جو ہر معاملے میں سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جدو جہد کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا بی جے پی جملوں والی سیاسی جماعت ہے۔ اُنہوں نے اب تک کچھ نہیں کیا ہے، صرف عوام کو پریشان کیا ہے۔ کاشتکاروں کو کاروں سے کچلنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اُنہیں کاشتکاروں سے کائی مروت نہیں ہے۔ کاشتکاروں کو ”منمم سپورٹ پرائز“ بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

اُنہوں نے بی جے پی کے دور اقتدار میں قیمتوں میں تیزی کے سوال پر کہا کہ مہینگائی اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں ریاستی حکومت نے عوام کو گمراہ کیا۔ یکے بعد دیگر جملوں سے کام چلاتے رہے۔ یہ بنیادی مسئلہ کی جانب لوگوں کو متوجہ نہیں ہونے دیتے۔ جب ان سے کوئی اصل مدّوں اور مسائل پر بات کرتا ہے تو یہ لوگ ہندو مسلم اور مندر مسجد کی بات کرنے لگتے ہیں۔

اُنہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی نے اپنے اعلان میں آٹھ عہد لیے ہیں۔ اُن کے عہد سے لوگوں کے ذہن میں تبدیلی آ رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے سب سے پہلے خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس عہد کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ اس کا جواب تلاش کیا جا رہا ہے، لیکن پرینکا گاندھی کے اس عہد کا کوئی متبادل نہیں مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں ’لو جہاد قانون‘ پر مجاہد نفیس سے خصوصی گفتگو

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے قرض معاف کرنے، لڑکیوں کے انٹر اور گریجویشن پاس کرنے کے بعد موبائل اور اسکوٹی دینے کے وعدے نے تمام سیاسی جماعتوں کے چہرے کی ہوائیاں اُڑا دی ہیں۔ بجلی کا بل معاف کرنے کا بھی عہد لیا ہے۔ اسی عہد کے ساتھ کانگریس پارٹی سڑکوں پر ہے اور لوگوں کو ساتھ لانے کی مہم پر کام کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.