ETV Bharat / state

Mehangai Par Halla Bol Rallyعوام کے مفاد کے لئے کانگریس پارٹی حکومت سے نبرد آزما ہے،رام کمار تنو - کانگریس کے کارکنان مہنگائی کے خلاف احتجاج

کانگریس پارٹی کے رہنما رام کمار تنور نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی ملک میں واحد ایسی پارٹی ہے جس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ملک کے غریب، مزدور،کسان اور عام آدمی کی آواز کو بلند کرتے ہوئے بی جے پی حکومت سے نبرد آزما ہیں۔Congress workers protest against inflation in Noida

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Sep 5, 2022, 7:59 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا مہا نگر کانگریس کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں سینکڑوں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ریلی کے تحت دہلی کے رام لیلا میدان پہنچے،اس سے پہلے نوئیڈا اور دہلی کے چلہ سرحد پر ہنگامہ شروع ہوا، جس سے ٹریفک نظام متاثر ہوا اور جام کی صورت حال پیدا ہو گئی،کسی طرح جام کو کھلوایا گیا۔

Congress workers protest against inflation in Noida

کانگریس

اس موقع پر رام کمار تنور نے کہا کہ آج کانگریس پارٹی ملک میں واحد پارٹی ایسی پارٹی ہے جس کے رہنماراہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ملک کے غریب،مزدور،کسان اور عام آدمی کی آواز کو بلند کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کے خلاف نبرد آزما ہیں،پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اس آسمان چھوتی مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اس عوام مخالف حکومت سے لڑنے کے لیےسرگرم ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جب تک مودی حکومت اپنے صنعتکار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اس مہنگائی پر لگام نہیں لگائے گی اس وقت تک کانگریس پارٹی کے رہنما اور کارکنان مہنگائی کے خلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک عوام کی آواز بن حکومت کے خلاف بر سر پیکار رہیں گے۔

مزید پڑھیں:Congress Halla Bol Rally مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ہلہ بول ریلی

۔اس موقع پر سونو پردھان،ایس کے ایس رانا،چودھری رضوان، رام کمار شرما، آر کے پرتھم، جتیندر چودھری،محمد اشرف،رمیش یادو، وجے پال تنور،جتیندر تنور،سمترا سادھوی،دنیش سنگھ،اونیش تنور،ابھیشیک چودھری،شیوم گرجر،پونیت تنور،نوین تنور،انکیت تنور سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.