نوئیڈا: اترپردیش کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی سیکریٹری محمد احمد نے پر یس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی پر بی جے پی کے ساتھ اندرونی اتحاد کرنے کا الزام لگایا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اکھلیش یادو اصولوں والی سیاست نہیں کرتے ہیں۔ محمد احمد نے نوئیڈا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی کانگریس کے چیرمین شاہنواز عالم نے تنظیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے جاوید علی خان کو گوتم بدھ نگر کا ضلع چیرمین اور قادر خان کو نوئیڈا کا ضلع چیرمین بنایا ہے ۔اس کے علاوہ بلاک اور وارڈ سطح تک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ The Internal Alliance Between BJP And SP Says UP Congress Minority State Secretary
کانگریس کے رہنما محمد احمد نے کہا کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اکھلیش یادو جب وزیر اعلیٰ تھے، اس وقت یوگی جی کی فائل بھی ان کے سامنے آئی تھی، لیکن انہوں نے افسران کو ایف آئی آر درج نہ کرنے اور مقدمات بند کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اکھلیش یادو کا یہ بیان ایس پی اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدے کی تصدیق کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mainpuri Bypoll تیسرے دور کی گنتی کے بعد ڈمپل یادو کو سبقت
انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو اور اس سے پہلے ان کے والد مرحوم ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ بی جے پی اور اس کے رہنماوں کی حمایت کی تاکہ اتر پردیش کا مسلم طبقہ خوفزدہ رہے۔ مسلمان بی جے پی کے ڈر سے ایس پی کو ووٹ دیتے رہیں۔ اس موقعے پر خاص طور پر سابق میٹروپولیٹن صدر شہاب الدین، شاہد خان، اجے پہلوان، مستقبل کے دادری چیئرمین کے امیدوار پونیت کمار، دھرم سنگھ بالمیکی، جمشید، نوشاد، چاند، راجکمار مونو NSUI ضلع، صدر نشانت چودھری، دیاشنکر پانڈے، ہیبر ناتھ ایڈوکیٹ، مونو پنڈت، مہندی گلشن، رضوان، سرفراز، ابو شمع، مولانا جمشید، شعیب، پرویز اور دیگر موجود تھے۔ The Internal Alliance Between BJP And SP Says UP Congress Minority State Secretary