ETV Bharat / state

Lakhimpur Violence: نوجوت سنگھ سدھو کی بھوک ہڑتال ختم - لکھیم پور کھیری تشدد

لکھیم پور کھیری تشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا آج پولیس کے سامنے پیش ہوئے جس کے بعد کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنہ بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

congress leader navjot singh sidhu
congress leader navjot singh sidhu
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Oct 9, 2021, 4:53 PM IST

لکھیم پور تشدد کے ملزمین کی گرفتاری کے لیے نوجوت سنگھ سددھو ہڑتال پر بیٹھے تھے اور آج جب اس معاملے کے مرکزی ملزم اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا پولیس کے سامنے پیش ہوئے تو سدھو نے بھوک پڑتال ختم کر دی۔

سدھو نے کہا تھا کہ جب تک مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو جمعہ کو لکھیم پور تشدد میں متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لیے لکھیم پور کھیری پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ سدھو تشدد کا شکار ہونے والے صحافی کے گھر پر دھرنے پر بیٹھے۔ سدھو کا مطالبہ تھا کہ جب تک ملزمین گرفتار نہیں ہوتے وہ دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔

واضح رہے کہ 3 اکتوبر کو بنویر پور واقعہ کے بعد پورے ملک کی سیاست گرم ہوگئی۔ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما لکھیم پور کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسی درمیان 8 اکتوبر کو نوجوت سنگھ بھی سدھو بنویر پور تشدد میں مرنے والے کسانوں اور صحافیوں کے اہل خانہ سے ملنے پنجاب سے آئے۔

سدھو سب سے پہلے چوکھڑا فارم پہنچے جہاں انہوں نے ہلاک شدہ کسان لوپریت کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد وہ مقتول صحافی کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے نگھاسن پہنچے تھے۔

Last Updated : Oct 9, 2021, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.