سہارنپور: کانگریس کے قومی سکریٹری اور سابق ایم ایل اے عمران مسعود مغربی اتر پردیش کے مضبوط مسلم چہروں میں سے ایک ہیں، سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شامل Imran Masood Confirms Joining Samajwadi Party ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے پیر کو اپنے حامیوں کا اجلاس بلایا ہے۔
عمران نے اتوار کو یو این آئی سے بات چیت میں بتایا کہ وہ ایس پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Eelections میں ان کے ضلع کی بیہاٹ اسمبلی سیٹ سے بھی انتخاب لڑنے کا امکان ہے۔ عمران مسعود سال 2006-07 میں سہارنپور میونسپلٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2007 کے اسمبلی انتخابات میں مظفرآباد (اب بیہاٹ) سیٹ سے آزاد حیثیت سے مقابلہ کیا اور اس وقت کے کابینہ وزیر اور ایس پی امیدوار جگدیش رانا کو شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:
- 'اگر اظہر مسعود کا کوئی رشتے دار ہے تو سیدھے گولی مارو'
- کانگریس رہنما عمران مسعود نے کی سماجوادی پارٹی کی تعریف
- سابق رکن اسمبلی اوما بھوشن کا عمران مسعود کانگریس سے نکالنے کا مطالبہ
کانگریس کے فائر برانڈ لیڈر کے طور پر پہچانے جانے والے عمران کو سہارنپور پولیس نے 29 مارچ 2014 کو وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن سہارنپور سیٹ saharanpur assembly constituency سے کانگریس امیدوار کے طور پر لڑا اور چار لاکھ 10 ہزار ووٹ حاصل کئے۔ انہیں بی جے پی امیدوار راگھو لکھن پال شرما نے شکست دی تھی۔
یواین آئی