ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر بنیادی مسائل کے خلاف کانگریس کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے سٹی مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے سٹی میجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا گیا۔
اے آئی سی سی دنیش اوانا نے کہا کہ آج کی مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ آج اس حکومت سے سماج کا کوئی بھی طبقہ مطمئن نہیں ہے۔
کسان گزشتہ چار ماہ سے سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں، لیکن حکومت گُنگی بہری ہو چکی ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔
ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر نے کہا کہ اتر پردیش اور ملک میں امن وامان ختم سا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوگی سے اترپردیش سنبھل نہیں رہا ہے اور وہ مغربی بنگال میں سیاست کرنے کے ساتھ ہی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں ترجمان پون شرما نے کہا کہ آج بی جے پی کی مودی سرکار جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔
جو بھی مودی سرکار کے خلاف بات کرے گا اس پر جھوٹے مقدمات ڈال کر جیل میں ڈال دیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، جعلی مقدمات بنا کر صحافیوں کو جیل میں ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی وجہ سے بھارت دنیا میں بدنام ہورہا ہے۔ کانگریس بھارت کی بدنامی کو برداشت نہیں کرے گی۔
وہیں آج کے مظاہرے میں شامل عہدیداروں میں چیئرمین شہاب الدین، اے آئی سی سی دنیش اوانا، ترجمان پون شرما، اقلیتی شعبہ کے جنرل سکریٹری لیاقت چودھری، نائب صدر للت اوانا، پی سی سی ستندر شرما، جنرل سکریٹری اشوک شرما، کسان ضلع صدر گوتم آوانا، او بی سی کے ضلعی صدر سونو کھاری،جنرل سکریٹری رضوان چودھری اور ضلع چیئرمین دانش سیفی سمیت اشرف خان شامل تھے۔