ETV Bharat / state

'بی جے پی کسانوں کا استحصال کر رہی ہے'

ریاست اترپردیش کے کانگریس نوئیڈا سٹی کے صدر شہاب الدین کی قیادت میں کارکنان نے ڈی سی پی نوئیڈا کو کسانوں کی گرفتاری کے خلاف آج میمورنڈم سونپا۔

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 12:26 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:02 AM IST

'بی جے پی کسانوں کا استحصال کر رہی ہے'
'بی جے پی کسانوں کا استحصال کر رہی ہے'

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین شہاب الدین نے کہا کہ 'کسان گذشتہ 35 برس سے اتھارٹی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ لیکن جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تب سے جابرانہ اور آمرانہ پالیسی اپناتے ہوئے کسانوں کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت میں آج کاشتکار در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔'

نوئیڈا سٹی صدر شہاب الدین کی قیادت میں کارکنان نے ڈی سی پی نوئیڈا کو کسانوں کی گرفتاری کے خلاف آج  میمورنڈم سونپا

چیئرمین شہاب الدین نے کہا کہ 'بھارتی جمہوریت نے ہمیں پرامن مظاہرے کی اجازت دی ہے۔ لیکن یہ حکومت اسے بھی چھین رہی ہے اور احتجاج کرنے والے کسانوں کو جیلوں میں زبردستی ٹھونس رہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ہم پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ کسانوں کو فوری رہا کیا جائے نہیں تو کانگریس کا ہر کارکن کسانوں کے لئے سڑکوں پر ہوگا۔'

اس پروگرام میں شہاب الدین کے علاوہ ​​ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، پی سی سی ممبر رام کمار تنور، پی سی سی ممبر پرمود شرما، پی سی سی ممبر ستیندر شرما اور دیگر شامل ہوئے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.