اس ضمن میں گوتم بدھ نگر نوئیڈا ضلع کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین دانش سیفی
نے اقلیتوں میں اپنی رسائی کو یقینی بنانے کےلئے ضلع کی تینوں اسمبلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔
اس نئی ٹیم میں رحمت اللہ انصاری نائب صدر ، زبیر بھاٹی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔ ، یونس خان خزانچی ، عمران سیفی ۔سیکرٹری سمیت 32 افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔جس میں 6 نائب صدور،8
جنرل سیکریٹری اور 15 سیکریٹری بنائے گئے ہیں۔
شہری علاقہ میں محمد گڈو سٹی صدر کے عہدے پر بخوبی اپنی زمہ داریوں کو انجام دے رہے ہیں۔
اس موقع پر اقلیتوں کے ریاستی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری نے کہا کہ آج ہر شخص ریاست کے حالات سے واقف ہے ، جمہوریت کو بچانے کے لئے تمام لوگوں کو کانگریس پارٹی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنا ہوگا تاکہ پرینکا گاندھی کی قیادت میں سرکار بن سکے۔
ضلعی صدر دانش سیفی نے کہا کہ آج اترپردیس میں سماج کا ہر طبقہ یوگی حکومت سے پریشان ہے ۔نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہے۔عوام مخالف پالیسیوں سے عوام بدظن ہیں۔ اس حکومت سے نجات کے لئے کانگریس بہتر متبادل ہے۔اڈ لئے
زیادہ سے زیادہ اقلیتی برادریوں کو کانگریس سے شامل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ، ریاستی سکریٹری سنیل بشنوئی ، میٹرو پولیٹن صدر شہاباب الدین ، اے آئی سی سی دنیش اوانا ، سابق صدر مکیش یادو ، یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر پوریشوتم نگر ، نائب صدر للت اوانا ، پی سی سی پرمود شرما ، پی سی سی ستندر شرما ، جنرل سکریٹری رضوان چودھری ، مہا نگر چیئرمین محمد گڈو اور سکریٹری نریندر بھاٹی وغیرہ موجود تھے۔