ETV Bharat / state

یوپی اسمبلی انتخابات 2022: کانگریس نے کئی کمیٹیاں تشکیل کی - اترپردیش نیوز

یوپی کانگریس نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے نئی کمیٹیوں کو تشکیل دیا ہے، لیکن راج ببر اور جتن پرساد کو اس سے باہر رکھا ہے۔ دونوں لیڈران ان 23 دستخط کنندگان میں سے ہیں جنہوں نے پارٹی کی تشکیل نو کے لئے خط لکھا تھا۔

congress formed several committees for UP assembly election 2020
فائل
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 5:01 PM IST

سابق وفاقی وزیر سلمان خورشید کو مینوفیسٹو تیار کرنے والی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ اتوار کی شام اعلان کی گئی نئی کمیٹیوں سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی نے نوجوان اور تجربہ کار لیڈروں کے مابین توازن قائم کرنے کے لئے کافی احتیاط سے کام کیا ہے۔

گذشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے وقت راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کو اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنے بہن میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا پارٹی سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سلمان خورشید کے علاوہ مینوفیسٹو کمیٹی میں دیگر جو نام ہیں ان میں پی ایل پنیا، ارادھنا مشرا مونا، وویک بنسل، سوپریا سری نیٹ اور امیتابھ دوبے شامل ہیں۔

وہیں ممبر سازی کمیٹی میں انوراگ نارائن سنگھ، اجے کپور، بی ایل کھبری، محمد مقیم، کمل کشور کمانڈو اور اجے رائے شامل ہیں۔ جبکہ پارٹی کے پروگرام عمل آوری کمیٹی میں نوربانو،ہریندر ملک، پروین ارون، جتیندر سنگھ، بال کرشنا چوہان،نسیب پٹھان، بنسی پہاڑیا، رام جیوان اور پریتا ہرت شامل ہیں جبکہ ٹریننگ و کیڈر ڈیولمپنٹ کمیٹی میں سابق یو پی سی سی چیف نرمل کھتری، ہریندر اگروال،ہنومن ترپاٹھی،ستیش رائے ، ڈولی شرما اور کیشو چند یادو ہیں۔

ریاست میں متوقع پنچایتی راج الیکشن کے پیش نظر کانگریس نے پنچایتی راج کمیٹی کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں راجیش مشرا، ظفر علی نقوی، راجا رام پال، پردیپ ماتھر، ونود چترویدی، مسعود اختر اور اجے پال سنگھ شامل ہیں۔

میڈیا اور کمیونیکیشن ایڈوائزری کمیٹی راشد علوی، اکھلیش پرتاپ سنگھ، ویریندر مدن ،للتیش پتی ترپاٹھی، سریندر راجپوت اور اوم کار سنگھ پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیں:

'جی ایس ٹی کی تبدیلی غیر منظم سیکٹر پر حملہ'

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے حیرت انگیز طور پر اختلاف رائے رکھنے والے بشمول، جتن پرساد اور سابق یو پی کانگریس کے چیف راج ببر کو کوئی ذمہ داری نہیں دی ہے۔ یہ دونوں سونیا گاندھی کے نام لکھے گئے خط کے دستخط گنندگان میں شامل ہیں۔ ایک دیگر سینئر لیڈر جنہیں پارٹی کی کلیدی پینل سازی کے وقت نظر انداز کیا گیا ہے وہ آر پی این سنگھ ہیں اس وقت ہو اڈیشہ کے انچارج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.