ETV Bharat / state

Congress Committee Meeting in Rampur: بلدیاتی انتخابات سے متعلق کانگریس کمیٹی کی میٹنگ

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع رامپور میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی امیدواری کے دعویداروں میں کانگریس کی جانب سے تیار کردہ فارم بھی تقسیم کیے گئے۔

بلدیاتی انتخابات کو لیکر کانگریس کمیٹی کی میٹنگ

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 5:56 PM IST

رامپور: اترپردیش میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع رامپور میں کانگریس کمیٹی کی جانب سے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی امیدواری کے دعویداروں میں کانگریس کی جانب سے تیار کردہ فارم بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر رامپور شہر کے سابق ممبر اسمبلی افروز علی خاں نے کہا کہ 'کانگریس وہ پارٹی ہے جس نے اس ملک کو انگریزوں حکومت سے آزاد کرایا، لیکن بدقسمتی سے آج ملک کی حکومت ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں ہے، جنہوں نے ملک کو ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر دیا ہے۔ تقسیم اور نفرت کی اس سیاست سے ملک کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'دیر سویر لوگوں کو یہ بات ضرور سمجھ آئے گی کہ کانگریس ہی ملک کے لیے بہترین پارٹی ہے۔

ویڈیو

وہیں کانگریس کے ضلع صدر دھرمیندر دیو گپتا نے کہا کہ ضلع کی میونسپلٹیز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ موجودہ میونسپل بورڈ کے چیئرمین عوام کے درمیان کبھی نہیں آتے ہیں۔ کانگریس کے امیدواروں کے سوال پر دھرمیندر دیو گپتا نے کہا کہ فی الحال ابھی ہم امیدواری کے مضبوط دعویداروں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2022 کے لیے تفصیلی کتابچہ برائے درخواست تیار کیا گیا ہے جو امیدواری کے دعویداروں کو دیے جا رہے ہیں اور اس کتابچہ میں درج تفصیلات کی روشنی میں ہی آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں نومبر کے مہینے میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے اپنے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے اور بلدیاتی انتخابات میں فتح کا پرچم لہرانے کے لئے غور و خوض کرنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.