ETV Bharat / state

بریلی میں راجیو گاندھی جنرل نالج مقابل آج سے

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 7:17 AM IST

راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ وہ نوجوانوں کو بہت آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے ملک میں کمپیوٹر انقلاب کا دور آیا ، ان ہی کی یاد میں کانگریس پارٹی ملک بھر میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ مقابلے منعقد کررہی ہے۔

بریلی: اتر پردیش یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی

بریلی میں ضلع کانگریس کمیٹی شیڈیولڈ کاسٹ شعبہ اور اتر پردیش یوتھ کانگریس کے زیر اہتمام ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں راجیو گاندھی ڈسٹرکٹ لیول جنرل نالج مقابلہ کے سلسلے میں غور وخوض کیا گیا۔

میٹنگ میں موجود کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر اشفاق ثقلینی نے کہا کہ 13 اور 14 ستمبر کو ملک کے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن راجیو گاندھی کی یاد میں ایک مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اُنہوں نے کارکنان سے مقابلہ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ غورطلب ہے کہ اس برس دوسری مرتبہ ”راجیو گاندھی ڈسٹرکٹ لیول جنرل نالج مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اشفاق ثقلینی نے کہا کہ اس مقابلے میں امیدواروں کو تقریباً 60 سوالات دیئے جائیں گے۔ یہ مقابلہ آن لائن کیا جارہا ہے۔ جس میں 16 سے 22 سال تک کے طلباء حصہ لے سکیں گے۔

یہ مقابلہ تمام اضلاع میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس کے ذریعہ ہندوستان کی تاریخ سے نوجوان نسل کو واقف کرایا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے عہدے داران اور کارکنان گھر گھر جا کر طلباء سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر رہے ہیں اور ان کے آن لائن فارم پُر کر رہے ہیں۔

بریلی، مراد آباد ٹیچرس سیکشن سے کانگریس کے ایم ایل سی امیدوار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا کہ راجیو گاندھی سب سے کم عمر میں وزیر اعظم بنے اور اُنہوں نے نوجوانوں کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں پہلی تقریر کی۔

جس کے ذریعے راجیو گاندھی نے کہا تھا کہ وہ نوجوانوں کو بہت آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ ان کی کاوشوں سے ملک میں کمپیوٹر انقلاب کا دور آگیا۔

آج ملک کے نوجوان 18 برس کی عمر میں حق رائے دہی یعنی ووٹ کا استعمال کرتے ہیں، یہ بھی مرحوم راجیو گاندھی کا ہی تحفہ ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ ملک کے نوجوان اور ملک کے کسان ترقی کریں۔

شیڈول کاسٹ کے ضلع صدر دیپک والمیکی نے کہا کہ مرحوم راجیو گاندھی نے نوجوانوں کے لیئے متعدد اسکیمیں چلائیں اور نوجوان طبقے کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے جوش و جذبے کے ساتھ ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے میں تعاون کریں۔

آج ہم ان کی یاد میں دوسرا عمومی علم مقابلہ منعقد کرنے جارہے ہیں۔ جس کے ذریعے ملک کی تاریخ کو عوام اور نوجوانوں کو صحیح طریقے سے سمجھایا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.