نوئیڈا: ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی آج 71 ویں سالگرہ کے موقع پر نوئیڈا کانگریس نے یوم بے روزگار کے طور پر منایا ہے۔
اس موقع پر کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنوں نے سیکٹر -10 میں واقع پارٹی دفتر میں عوام کو کم قیمت پر سبزیاں فروخت کر کے اپنا احتجاج درج کرایا۔ اور کہا کہ 'ملک میں نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کے لیے در بدر بھٹک رہے ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کو ان کے مسائل نظر نہیں آتی۔
ضلع کانگریس کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ ملک میں اتنی بے روزگاری ہے کہ آج گریجویٹ پاس نوجوان سبزیاں اور پکوڑے بیچنے پر مجبور ہیں۔ اگر وزیر اعظم مودی پکوڑے تلنے کو ایک خود انحصار بھارت سمجھتے ہیں تو ان کی سوچ بالکل غلط ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکرٹری رضوان چودھری نے کہا کہ اگر میں کانگریس حکومت برسر اقتدار آتی ہے تو نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔ پھر کبھی گریجویٹ نوجوانوں کو سبزی بیچنے یا پکوڑے تلنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں:
ملک میں اقتدار کے لیے نفرت کی سیاست کی جارہی ہے: مولانا ارشد مدنی
اس دوران یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم نگر، یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری اور انچارج ملند گوتم، میٹروپولیٹن کے صدر شہاب الدین ، پی سی سی اشوک شرما ،مہا نگر جنرل سکریٹری رضوان چودھری ، اقلیتی ریاست کے جنرل سکریٹری لیاقت چودھری، جنرل سکریٹری رام کمار شرما اور بلاک صدر جیتو شرما وغیرہ موجود تھے۔