ETV Bharat / state

Yogi Slams Congress کانگریس غریب اور دلت کے بیٹے کو ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز نہیں کرسکتی، یوگی

وزیراعلی یوگی نے آج کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ہے۔ کانگریس نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے نکسل ازم اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔

کانگریس غریب اور دلت کے بیٹے کو ملک کے سب سے بڑے عہدے پر فائز نہیں کر سکتی، یوگی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 4:59 PM IST

وارانسی: اترپردیش کے ویزراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے جو لیڈر ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہے ہیں، انہیں ایک غریب دلت کے بیٹے کو ملک کے اعلیٰ عہدے پر فائز کرنا قابل برداشت نہیں ہے۔ سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے آج کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو تقسیم کرنے کی سیاست کی ہے۔ کانگریس نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے نکسل ازم اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے۔ ملک نے کل دیکھا ہے کہ کس طرح کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارلیمانی نظام کو بظرانداز کرتے ہوئے دلتوں، غریبوں، پسماندہ اور محروم افراد کے خلاف بیان دیا اور جب عدالت نے اس کے بارے میں ان کی سرزنش کی تو کانگریس لیڈران کی توہین پر اتر آئے۔ کانگریس کو غریبوں، دلتوں اور پسماندہ لوگوں کی توہین کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں دنیا کے 20 طاقتور ترین ممالک کے گروپ G-20 کی صدارت کر رہا ہے۔ جس سے دنیا میں ہندوستان کی نئی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ جہاں ایک طرف دنیا ہندوستان کی ترقی پر فخر محسوس کر رہی ہے اور اس ماڈل کو اپنانے کے لیے بے چین ہے، وہیں دوسری طرف کچھ لوگ ایسے ہیں ، کی کئی نسلوں کو یوپی نے قیادت کا موقع دیا ہے۔ لیکن جب وہ اترپردیش سے باہر جاتے تھے تو ریاست کو اور جب ملک سے باہر جاتے تھے تو ہندوستان کو کٹگھرے میں کھڑا کرتے تھے۔

کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے یوگی نے کہا کہ جس ای وی ایم کے ذریعے انہیں 2004 اور 2009 میں حکومت بنانے کا موقع ملا، آج اپوزیشن میں آنے کے بعد انہوں نے اسی ای وی ایم کو کٹگھرے میں کھڑا کردیا۔ انہیں ہندوستان کی ترقی پسند نہیں ہے۔ وزیراعظم کی ہر مہم میں ہر سطح پر رکاوٹیں کھڑی کرنا ان کی عادت ہے۔ ملک نے کل اچھی طرح دیکھا ہے کہ اپنے آپ کو ہندوستان کی سب سے قدیم پارٹی کہنے والے لیڈروں کی طرف سے عدالت کے بارے میں کس طرح توہین آمیز بیانات دیے جا رہے ہیں۔ کانگریس ملک کے آئینی اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کر کے اپنا الّو سیدھا کر رہی ہے۔ کانگریس نے کبھی ملک کی ترقی کے بارے میں نہیں سوچا۔ ان لوگوں نے ہمیشہ ملک کو ذات پات، مذہب، زبان اور مسلک کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ اس نے اپنی خود غرضی کے لیے نکسل ازم اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ ایک طرف کانگریس ہے جو ملک میں ذات پات کی تفریق کو بڑھا رہی ہے، جو ہمیشہ ملک اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کرتی ہے، وہیں دوسری طرف نو برسوں میں آپ سب نے دیکھا ہی ہوگا کہ بغیر کسی تفریق کے سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ بغیر کسی امتیازی سلوک کے سب تک پہنچ رہی ہے۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہے جو غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے رہائش، بیت الخلا، راشن، کھانا پکانے کی گیس اور بجلی کے کنکشن فراہم کرتی ہے۔ چاہے وہ آیوشمان بھارت اسکیم ہو یا ترقی کی دیگر سہولیات، یہ سب بغیر کسی تفریق کے سب تک برابر پہنچ رہے ہیں۔

یوگی نے کہا کہ کانگریس والے دلت، پسماندہ، محروم اور غریب طبقات کے بیٹے کو اعلیٰ عہدے پر جاتے دیکھ کر خوش نہیں ہیں۔ وہ غریب، محروم اور پسماندہ کا بیٹا اوپر جانا پسند نہیں کرتے۔ مجھے لگتا ہے کہ ملک کے عوام غریبوں، دلتوں، محروموں اور پسماندہ لوگوں کی توہین کا بدلہ ضرور لیں گے۔ جو ہندوستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسے ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔ ورنہ ملک ایسے لوگوں کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Akhilesh Yadav Slams Yogi govt عارف کا سارس پکشی وہار سے غائب، اکھلیش نے یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.