نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا سے کانگریس امیدوار پنکھوری پاٹھک نے آج نوئیڈا کے باشندوں کے لیے شوسل میڈیا کے ذریعے کانگریس کا منشور جاری کیا ہے۔
اس سلسلے میں پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ 'وہ مقامی ہیں اور نوئیڈا کے تمام مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ شہر اور دیہی علاقوں کے ہر چھوٹے بڑے مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوئیڈا کے لئے منشور جاری کیا ہے۔
پنکھوری پاٹھک نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے جاری منشور کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے من مانی فیسوں میں اضافے کو روکا جائے گا اور EWS کوٹہ طے کر کے سرکاری کالجوں کی تعمیر اور جدید کاری کرکے انہیں پرائیویٹ اسکولوں کی سطح پر لانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نوئیڈا کے علاقے میں غیر قانونی کالونیوں کو مستقل بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں بجلی، پانی اور سڑک وغیرہ کی سہولیات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
پنکھوری پاٹھک نے اپنے منشور میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ نوئیڈا کے رہائشیوں کی جائیداد کو فری ہولڈ حاصل کرنے، صنعتوں کے لیے بجلی بل کم کرنے، ہر خاندان کو پینے کے صاف پانی کا انتظام کرنے کے علاوہ جن علاقوں میں پانی کے سنگین مسائل ہیں ان میں ایم ایل اے فنڈ کا انتظام کیا جائے گا۔ آر او پلانٹ لگا کر پانی کی تقسیم کا نظام بآسانی شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
پاٹھک نے کہا کہ 'ان کی مقننہ میں پورے شہر کے سیور انفراسٹرکچر کی توسیع، کھلے نالوں اور باؤنڈری وال کو ڈھانپنے کے کام کے ساتھ ساتھ آلودگی کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔