اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس نے انتخابی لحاظ سے سب سے اہم مانی جانے والی تشہیری کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
بارہ بنکی پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان رہے پی ایل پنیا کو اس کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کے دوران وہ ایک موثر تشہیری مہم چلائے جس سے عوام متوجہ ہوں اور کانگریس اقتدار میں آ سکے۔
یہ بھی پڑھیں:بارہ بنکی: انفیکشن کی بیماریوں سے تحفظ کے لیے مہم
پی ایل پنیا کی صدارت والی اس کمیٹی میں محسنہ قدوائی، پرمود تیواری، راج ببر اور دیپک سنگھ سمیت کل 20 ارکان ہوں گے۔
کانگریس کے قومی ترجمان اور سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا نے واضح کیا ہے کہ کمیٹی تشہیری مہم کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے چلانے کے لیے ذمہ دار ہوگی۔
ریاست میں کانگریس کی انتخابی مہم کا سب سے خاص چہرہ پرینکا گاندھی ہی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران پورا وقت اترپردیش کو دیں گی۔ پونیا اسے اپنے لیے خوش نصیبی مان رہے ہیں۔
پنیا کے مطابق انتخابی تشہیری مہم میں وہ سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں گے۔ ان کے مطابق زیادہ تر میڈیا یک طرفہ بات کرتا ہے اور وہ مودی جی کے اثر میں ہے۔ اس لیے وہ سوشل میڈیا کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔