ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں وزرائے اقلیتی امور کی جانب سے شروع کئے گئے نئی روشنی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں قیادت کا ہنر ڈیولپ کرنے کے مقصد سے آج ضلع بارہ بنکی میں چھ روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز کیا گیا۔
اس دوران تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کارپوریٹر محمد افسر نے کہا کہ 'خواتین کی طاقت ان کی بیداری ہے انہیں اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، اس لئے خواتین کو آتم نربھر بننے کے لئے تعلیم حاصل کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 'تعلیم یافتہ خواتین حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے تمام اسکیمات سے فائدہ حاصل کرتی ہے اس لئے خواتین کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔
وہیں اس موقع سے ٹرینر خوشنما نے کہا کہ بیدار خواتین اپنے کنبے کی کفالت بہتر طریقے سے کرتی ہیں۔