ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کی قیادت میں مختلف محکموں کے افسران بھی موجود رہے۔ یوم تحصیل کا اصل مقصد تحصیل حلقہ کے باشندوں کو بہ آسانی درپیش مسائل سے نجات دلانا ہوتا ہے۔
لیکن یوم تحصیل کے انعقاد پر فریادیوں کی تعداد کافی کم نظر آئی، وجہ ہے کہ سرکاری عملہ کی لاپرواہی سے فریاد لیکر آنے والوں کے معاملات کے تصفیہ کا فیصد کافی کم ہوتا ہے۔