ETV Bharat / state

بابری مسجد سے متعلق میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 10:14 PM IST

ایودھیا معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے اسلامیہ کالج میں ہوئی۔

بابری مسجد سے متعلق میٹنگ کا انعقاد

اس میٹنگ کا انعقاد اس لیے ہوا تاکہ اراکین کو سپریم کورٹ میں ہوئی بحث کی تفصیلی جانکاری دی جا سکے۔ کمیٹی کے اراکین نے عدالت عظمیٰ میں مضبوط بحث پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم میٹنگ سے میڈیا کو دور رکھا گیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی سے میٹنگ کے سلسلے میں بات چیت کی توانہوں نے صاف طور پر کہا کہ میٹنگ سے میڈیا کو دور رکھا گیا ہے۔ لہذا ہم کوئی بھی بیان جاری نہیں کر سکتے۔

واضح ہو کہ سپریم کورٹ میں اجودھیا معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے ممبران کی آج اسلامیہ کالج میں میٹنگ منعقد کی گئی۔

بابری مسجد سے متعلق میٹنگ کا انعقاد۔ویڈیو

میٹنگ میں اترپردیش کے بیشتر اضلاع کے ممبران نے شرکت کی، اطلاعات کے مطابق ایکشن کمیٹی کے ممبران کا اصرار تھا کہ انہیں عدالت میں ہوئی بحث اور معاملہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

اس میٹنگ میں تمام ممبران کو عدالت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اوردیگر فریقین کی جانب سے کی گئی بحث کی تفصیلی جانکاری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کنوینر ظفریاب جیلانی نے میٹنگ میں ممبران کو بتایا کہ بابری مسجد کے حق میں مضبوط بحث مع دلائل و شواہد کی گئی ہے، جس سے پوری امید ہے کہ فیصلہ مسجد کے ہی حق میں آئے گا۔

مقدمہ کی تفصیلات سے آگاہی کے بعد ممبران نے سپریم کورٹ میں ہوئی عدالتی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے نائب صدر ادریس بستوی ، آل انڈیا جوائنٹ سکریٹری یاسین علی عثمانی ، سپریم کورٹ کے وکیل شکیل احمد سید ، جونپور سے حسام الدین ، فیض آباد سے آفاق احمد ،شاہجہانپور سے غلام غوث ، بریلی سے قاسم کشمیری، ابرار احمد ایڈوکیٹ، گونڈہ سے یوسف قریشی اور دیگر ممبران شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.