ETV Bharat / state

Sagir Ahmed dies of Heart attack: صغیر احمد کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی جلسہ - Prof. Shafi Qadwai AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ میں تعینات صغیر احمد کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 55 سال کی عمر کے تھے AMU employee dies of heart attack۔

Sagir Ahmed dies of Heart attack
http://10.10.50.Sagir Ahmed dies of Heart attack70//urdu/10-May-2022/up-ali-condolence-meeting-on-the-tragic-demise-of-saghir-ahmad-01-7206466_10052022184516_1005f_1652188516_327.jpg
author img

By

Published : May 10, 2022, 10:48 PM IST

علی گڑھ؛ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ میں تعینات صغیر احمد کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے اچانک دنیا سے رخصت ہونے پر شعبہ عامہ میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں شعبہ کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور دیگر طلبہ نے مرحوم کے تئیں گہری یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کی AMU employee Saghir Ahmed dies۔

صدر شعبہ پروفیسر پیتاباس پردھان نے تعزیتی پیش کرتے ہوئے صغیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے انتقال کو شعبہ کا بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی موت سے ان کے اہل خاندان، احباب اور رفقائے کار کو جو صدمہ پہنچا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ کے تمام لوگ اس دکھ کی گھڑی میں صغیر احمد کے اہل خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

پروفیسر شفیع قدوائی Prof. Shafi Qadwai نے اپنے خطاب میں کہا کہ صغیر احمد نے تقریبا 20 سال شعبہ میں خدمات انجام دیں ہے اور اس دوران انہوں نے محنت اور ایمانداری کے ساتھ شعبہ کے دفتری امور کو بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ شعبہ کے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز ان سے بے حد مانوس تھے اور وہ بڑھ چڑھ کر شعبہ کے کاموں میں دلچسپی لیتے تھے۔ ان کا انتقال ان کے خاندان اور شعبہ کے لیے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر محمد انس، اسسٹنٹ پروفیسر Dr. Mohammad Anas AMU نے مرحوم کی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صغیر احمد صاحب نے اپنے کام کو ہمیشہ محنت کے ساتھ انجام دیا اور بیشتر اوقات وہ طلبہ و اساتزہ کے تعاون کے لئے دفتر میں موجود رہتے تھے۔ ان کے اندر دفتری ذمہ داریوں کو بہتر طور سے ادا کرنے کے لئے نئی چیزوں کو سیکھنے کا شوق تھا۔ ان کے انتقال سے شعبہ کے تمام لوگوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور تمام لوگ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے غم میں شریک ہیں اور ان کے لئے صبر و ضبط کی دعا کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.