ETV Bharat / state

Ujjwala scheme fraud complaint: 'اجولا یوجنا' میں رشوت خوری اور دھاندلیوں کی شکایات

author img

By

Published : Jul 9, 2022, 6:13 PM IST

اترپردیش کے رامپور میں حکومت کی مفت گیس کنیکشن والی اجولہ یوجنا میں رشوت خوری اور دھاندلیوں کی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں۔ 'ساتھی ویلفیئر سوسائٹی' کے دانش خان نے دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس 60 سے زائد مستحق افراد کی شکایات آئی ہیں، جو تقریباً ایک سال سے کوشش رہے ہیں لیکن ان کو ابھی تک 'اجولا یوجنا' کے تحت گیس سلینڈر حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

Ujjwala scheme fraud complaint
'اجولا یوجنا' میں رشوت خوری اور دھاندلیوں کی شکایات

رامپور: وزیر اعظم اجولہ یوجنا غریب خواتین کو مفت رسوئی گیس سلینڈر فراہم کرنے کی اسکیم ہے لیکن رامپور میں ایسی شکایات سامنے آ رہی ہیں جن سے پتا چل رہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور افسران غریب افراد سے اجولہ یوجنا والے مفت سلینڈر فراہم کرنے کرنے کے لیے بھی رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ویڈیو

سماجی تنظیم ساتھی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر دانش خان نے ای ٹی وی بھارت کو اپنی شکایات کے دستاویزات اور متاثرہ مستحقین کی ایک لمبی فہرست دکھاتے ہوئے بتایا کہ 60 سے زائد افراد جو صرف ان کے رابطہ میں آئے ہیں وہ لوگ تقریباً ایک سال سے متعلقہ محکموں اور دفتروں کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ان کے فارم میں خامیاں بتاکر ان کو واپس کر دیا جاتا ہے اور ان کو گیس سلینڈر کا کنیکشن نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ رامپور کے کئی غریب علاقوں میں کیمپ لگاکر بھگوت گیس ایجنسی کی جانب سے یہ کہ کر فارم بھروائے گئے تھے کہ اس کے تحت حکومت کی جانب سے اجولہ یوجنا کا فائدہ حاصل ہوگا اور تقریباً چھ ماہ قبل درخواست گزاروں کے انگوٹھے بھی لگوا لیے گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی شخص کو اجولہ یوجنا کا فائدہ حاصل نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Chief Minister Collective Marriage Ceremony: وزیر اعلیٰ شادی اسکیم کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب

دانش خان نے ایسے ہی کچھ مستحقین افراد سے ہماری ملاقات بھی کروائی جو کئی کئی مرتبہ اپنے فارم لیکر متعلقہ افسران کے دفتر پہنچ چکے ہیں لیکن وہ ابھی بھی حکومت کی اجولہ یوجنا سے محروم ہیں۔ ان افراد نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ گیس کنیکشن حاصل کرنے کے لیے اپنے فارم بھر کر لے جاتے ہیں تو پہلے تو افسران ہمارے فارم میں خامیاں بتاتے ہیں اور پھر وہ ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ہمیں دو ہزار روپے دیں تو آپ کو اجولہ یوجنا کا گیس کینکشن فراہم ہو جائے گا۔ بہرحال اب دیکھنا ہوگا کہ جب یہ شکایت ضلع انتظامیہ تک پہنچتی ہیں تو ان پر کیا کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.