میرٹھ: ریاست اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تزی ہوگئی ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے ووٹرز کو اپنی اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی درمیان سوشل میڈیا پر انہیں نوٹوں بنڈل لئے ہوئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن کا مذاق اڑاتے دیکھے جا رہے ہیں سوشل میڈیا پر ان کے ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ نوٹوں کی گڈیوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ضلع میرٹھ میں بہوجن سماج پارٹی کے میئر امیدوار حشمت ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اپنے ہاتھوں میں نوٹوں کی گڈیاں لئے ہوئے لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
بیوجن سماج پارٹی کے امیدوار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ اور انتخابی کمشین نے پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔نی ایس پی کے امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کو لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس انتظامیہ اور انتخابی کی جانب سے بی ایس پی کے امیدوار کو انتباہ دیا گیا ہے۔ اس طرح کی حرکت کرنے والے امیدواروں کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election 2023 برقع پوش مسلم خواتین کی ووٹنگ سے قبل شناخت کی جائے، بی جے پی کا مطالبہ
پولیس افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے انتخابی ماحول ایسے ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرسامنے آتے ہیں جن کی جانچ کر کارروائی کی جا رہی ہے.دوسری طرف بی ایس پی کے امیدوار کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔