حکومت نے 'ایک ضلع ایک پیداوار' اسکیم کے تحت ’’کامن فیسیلیٹی سینٹر‘‘کی سوغات دی ہے ۔
واضح ہو کہ سہارنپور ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سینٹر کی طویل جد و جہد سے ریاستی حکومت نے سہارنپور کے لکڑی ایکسپورٹرس کا سالہا سال پرا نا خواب شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے ’’ووڈ کارونگ کلسٹر ‘‘کی منظوری دیدی ہے ۔
سہارنپور کے رکن پارلیمان حاجی فضل الرحمٰن ،اپرسٹی مجسٹریٹ انتظامیہ ایس -بی -سنگھ جوائنٹ کمشنر انڈسٹریز سدھارتھ یادو، رام جی سنیجا اور اوصاف گڈو وغیرہ سنگ بنیاد کی تقریب میں شامل ہوئے۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاون کی وجہ سے 40 فیصد مسلم بچوں کی تعلیم متاثر
اس موقع پر سماجی کارکن چترا چوہان، ایم -ڈی رام سنیجا،ایم ڈی اوصاف گڈو، ڈائرکٹر شیخ فیضان احمد، ڈائرکٹر روندر مگلانی چیئر مین آئی آئی اے، ڈائرکٹر جنید خان، ڈائرکٹر سوم گوئل، ڈائرکٹر انوار احمد، ڈائرکٹر انل سڈانا، ڈائرکٹر مونس رضا اور ڈائرکٹر پروندر سنگھ نے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
کلسٹر کی بنیاد رکھنے سے قبل پنڈت راکیش آچاریہ نے منتر وغیرہ پڑھے بعد ازاں شہر قاضی ندیم اختر نے دعاء کرائی۔