ETV Bharat / state

نوئیڈا پولیس کمیشنرکا قابل تحسین اقدام

نوئیڈا کے پولیس کمیشنر آلوک سنگھ نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے۔

نوئیڈا پولیس کمیشنر کا قابل تحسین اقدام
نوئیڈا پولیس کمیشنر کا قابل تحسین اقدام
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:27 PM IST

نوئیڈا کے پولیس کمیشنر آلوک سنگھ نے پولیس اہلکاروں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور ذہنی تناؤ کے شکار شہریوں سے حسن سلوک اور نرمی سے پیش آنے کی تلقین کرتے رہے ہیں۔

نوئیڈا پولیس کمیشنر کا قابل تحسین اقدام

وہیں خود ایک پریشان حال خاتون کی مدد کر کے اس کی مثال بھی پیش کی۔ دیر رات کمیشنر آلوک سنگھ گریٹر نوئیڈا جا رہے تھے کہ اسی دوران نالج پارک حلقے میں سڑک کنارے ایک کار کھڑی دیکھی۔شک ہونے پر انہوں نے اپنی گاڑی رکوائی اور قریب جا کر دیکھا تو کسی انہونی سے گھبرائی ہوئی ایک خاتون کار میں بیٹھی ہوئی تھی، پولیس اہلکاروں نے خاتون سے نام اور رکنے کی وجہ پوچھی تو اس نے اپنا نام انجلی بتایا جو پیشے سے شاردا اسپتال میں ڈاکٹر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'گائیڈ لائن دیکھنے کے بعد عمل کیا جائے گا'

گاڑی میں پیٹرول ختم ہو جانے سے وہ پریشان تھیں، تاہم انہوں نے 112 نمبر پر فون کر دیا ہے اور پیغام ملا کہ پیٹرول لے کر ٹیم پہنچ رہی ہے۔

پھر کمیشنر نے خاتون کی سیکورٹی کے لئے فوری نالج پارک پولیس کو موقع پر بلایا اور ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ جب تک ٹیم پیٹرول لے کر نہیں آتی تب تک پولیس یہاں ان کی حفاظت کرے اور خاتون کو تسلی دے۔

کچھ دیر بعد ٹیم پیٹرول لے کر پہنچ گئی۔پولیس کے اس ہمدردانہ انداز اور اقدام سے ڈاکٹر انجلی کافی خوش ہوئیں اور پولیس کا شکریہ ادا کر کے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیئں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.