کانپور میں کھیل کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھا ایک شخص تمباکو نوشی کرتے ہوئے میچ کا مزہ لے رہا تھا۔ اسی دوران کیمرے نے تمباکو کھاتے ہوئے اس شخص کو قید کر لیا۔ یہ ویڈیو کسی نے ٹویٹر پر وائرل Viral On Twitter کر دیا۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر یہ بحث کا موضوع بن گیا۔ کسی نے ایڈمنسٹریشن کی لاپرواہی بتایا تو کسی نے اسٹیڈیم میں تمباکو نوشی کو غلط بتایا۔ وہیں کسی نے تمباکو نوشی کرنے والے شخص کی حمایت میں بحث شروع کر دی۔
وہیں اس وائرل ویڈیو کو لے کر مزاحیہ ٹی وی سیریل کے اداکار راجو سریواستو نے بھی طنز کرتے ہوئے اپنی اداکاری کے ساتھ کہا کہ تمباکو کھانے کے بعد لوگ بھگوان سے ایک وعدہ کرتے ہیں کہ بھگوان جی ہم جلد ہی اوپر آئینگے۔
یہ بھی پڑھیں: World Tobacco Day: تمباکو کے مضر اثرات
واضح رہے کہ راجو سریواستو بھی کانپور سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت اتر پردیش حلکومت میں ریاست وزیر کا درجہ رکھتے ہیں۔