ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ-19 ویکسینیشن کے تئیں بیداری مہم - یہ ریلی پٹیل چوراہے پر اختتام پزیر ہوئی

ضلع بارہ بنکی میں روٹری کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سے متعلق بیداری مہم نکالی گئی جس میں روٹری کے عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

کووڈ-19 ویکسینیشن مہم
کووڈ-19 ویکسینیشن مہم
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 2:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں روٹری کے 117 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کورونا ویکسینیشن سے متعلق بیداری مہم نکالی جس میں طلبہ پلے کارڈ لیکر ایک ریلی نکالی، روٹری کے عہدےداران بھی اس ریلی میں شریک رہے۔

واضح رہے کہ مزکورہ بیداری ریلی کو ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے سی ایم او دفتر سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی، یہ ریلی پٹیل چوراہے پر اختتام پزیر ہوئی۔

کووڈ-19 ویکسینیشن

اس موقع پر روٹری کے ڈسٹرکٹ گورنر کے کے شریواستو نے بتایا کہ اس سے قبل روٹری نے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت کا تعاؤن کیا تھا اور بڑے پیمانے پر بیداری کی تشہیر اور ویکسینیشن کیمپ لگائے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ-19 کے زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کے لئے وہ تمام اضلاع میں اس قسم کی ریلی نکالے گی اور مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو بیدار کرنے کے لئے روٹری جگہ جگہ بیداری کے لئے سیلفی پوائنٹ کا انعقاد کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 سے ملک کو پاک کرنے کے لئے روٹری تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.