ETV Bharat / state

Yogi On Global Investors دنیا کے تمام سرمایہ کاروں کا اترپردیش میں خیرمقدم، یوگی - اتر پردیش کی خبر

اتر پردیش کو ملک کی ترقی کا گروتھ انجن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاست ایک ترقی پسند تبدیلی کے سفر کے سر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پانچ ہزار ارب معیشت کا ملک بنانے کے وزیر اعظم مودی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے اتر پردیش نے اپنے لئے دس ٹریلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ Yogi Says Investors are Welcome in UP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 4:40 PM IST

نئی دہلی: اتر پردیش کو ملک کی ترقی کا گروتھ انجن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ریاست ایک ترقی پسند تبدیلی کے سفر کے سر پر ہے۔ قومی دارالحکومت میں سشما سوراج پرواسی بھارتی بھون میں منعقدہ اتر پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس-2023) کی نقاب کشائی کی تقریب میں مسٹر یوگی نے پوری دنیا کے صنعتی سرمایہ کاروں کو اتر پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ جی آئی ایس 2023 کے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش آج وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ایک ترقی پسند تبدیلی کے سفر کے سر پر ہے۔Yogi On Global Investors

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پانچ ہزار ارب (پانچ ٹریلین) معیشت کا ملک بنانے کے وزیر اعظم مودی کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے اتر پردیش نے اپنے لئے دس ٹریلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی سلسلے میں ریاستی حکومت 10 سے 12 فروری 2023 تک لکھنؤ میں ایک گلوبل انوسٹرس سمٹ کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ ملک اور دنیا ریاست میں دستیاب بے پناہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا سکے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا یہ سمٹ عالمی صنعتی دنیا کو اقتصادی ترقی میں تعاون کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم فراہم کرنے میں مفید ثابت ہوگا۔ تین روزہ عالمی کانکلیو میں عالمی معیار کے پالیسی ساز، کارپوریٹ دنیا کی اعلیٰ قیادت، کاروباری وفود، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس اور دانشور شرکت کریں گے اور اجتماعی طور پر کاروباری امکانات اور تعاون کے مواقع پر غور و فکر کریں گے۔ اتر پردیش ایک عظیم مقصد کے ساتھ اس منفرد تقریب کے لیے دنیا بھر سے سرمایہ کاروں کو مدعو کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ریاست نے اس سمٹ کے ذریعے 10 لاکھ کروڑ روپے کی عالمی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ سربراہی اجلاس کی اب تک کی تیاریوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک تقریباً 21 ممالک نے سمٹ کی شاندار تقریب میں ہمارے ساتھ شرکت کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ ہالینڈ، ڈنمارک، سنگاپور، یوکے اور ماریشس ہمارے ساتھ عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں شراکت دار ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت 18 ممالک اور ملک کے سات بڑے شہروں میں روڈ شو منعقد کر رہی ہے تاکہ پوری دنیا کے صنعتی سرمایہ کاروں کو سمٹ میں مدعو کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases In UP یوگی کا افسران کو ہدایت، ہر ضلع میں ڈینگو اسپتال کے قیام کو یقینی بنائیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.