لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو سابق وزیر اعلی اور مجاہد آزادی ہیم وتی نندن بہوگنا کی جینتی کے موقع پر ان کی مورتی پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہوگنا کا ریاست کی ترقی کے لئے ویژن واضح تھا۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے مختلف تحریکات میں سرگرم شراکت داری ادا کی تھی۔ اس دوران ان کے ساتھ چیف سکریٹری درگا شنکر مشر، پرنسپل سکریٹری داخلہ سنجے پرساد سمیت تمام افسران نے بھی سابق وزیر اعلی آنجہانی ہیموتی نند بہوگنا کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعلی نے بہوگنا کو ان کی 104ویں جینتی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیدائش 25اپریل1919 کو آج کے اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی ایک اسکول میں حاصل کی۔ وہیں انہوں نے اپنی سیکنڈری، سینئر سیکنڈر کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے لئے پریاگ راج کا رخ کیا۔ یہاں پر انہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک کی آزادی کی تحریک میں سرگرم شراکت داری ادا کی۔ انہوں نے سال 1942 میں بھارت چھوڑو تحریک کے دوران و بعد میں بھی ملک کی آزادی کے لئے مختلف تحریکوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیا۔ پریاگ راج اور اترپردیش کی ترقی کے لئے ان کا ویژن بہت واضح تھا۔ ایسے میں ان متعدد ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع انہیں آزاد ہندوستان کی شکل میں حاصل ہوا۔ وہ ریاست کے وزیر اعلی کے طور پر ریاست اور ملک کی خدمت کے لئے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Death Threats To CM Yogi سی ایم یوگی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی
یواین آئی