ETV Bharat / state

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملہ: وزیراعلی نے 25 لاکھ روپے کے مالی تعاون کا اعلان کیا

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 11:06 AM IST

ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو فوری طور پر 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی لیکن بعد میں رقم میں اضافہ کردیا گیا۔

ریاست اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی متاثرہ کی موت کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اہل خانہ کی رضامندی کے بغیر مقتول کی میت کی آخری رسوا ادا کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا سے لے ہر طرف حکومت تک پر نکتہ چینی ہونے لگی۔

اسی دوران سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے ملزم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا اور پورے ملک میں متاثرہ کے حق میں موم بتی مارچ نکلنا شروع ہو گیا۔

ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو فوری طور پر 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی، لیکن اب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر اہل خانہ کو امدادی رقم میں اضافہ کرکے 25 لاکھ روپے کردی گئی ہے، اسی کے ساتھ ہی اس خاندان کے کسی ایک فرد کو جونیئر اسسٹنٹ کے عہدے پر نوکری دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

لواحقین کو ایس یو ڈی اے اسکیم کے تحت شہر میں مکان الاٹ کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی فاسٹ ٹریک عدالت پورے معاملے کی سماعت کرے گی اور ایس آئی ٹی کی تین رکنی کمیٹی تمام نکات کی جانچ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.