ETV Bharat / state

اترپردیش: اویسی کے بیان پر یوگی کا رد عمل - اوم پرکاش راجبھر

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کو بڑے رہنما بتاتے ہوئے ان کے چیلنج کو قبول کیا ہے۔

اترپردیش: یوگی نے اویسی کا چیلنج قبول کیا

author img

By

Published : Jul 4, 2021, 9:21 AM IST

Updated : Jul 4, 2021, 10:31 AM IST

اتر پردیش میں 2022 اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی بیان بازی نے زور پکڑ لیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے ریاست کی 100 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے 2022 کے انتخابات میں بی جے پی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو اقتدار سے ہٹانے کی بات کی ہے۔ اویسی کے بیان پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'بی جے پی نے اویسی کے چیلنج کو قبول کرلیا ہے۔'

اترپردیش: اویسی کے بیان پر یوگی کا رد عمل

یوگی نے کہا کہ 'اویسی ملک کے ایک بڑے رہنما ہیں، انہوں نے یہ کہتے ہوئے بی جے پی کارکنوں کو للکارا ہے کہ وہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے دستبردار کردیں گے۔ بی جے پی نے ان کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: یوپی میں 100 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے: اسدالدین اویسی

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم نے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راجبھر کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ 'بھاگیداری سنکلپ مورچہ' کے تحت اوم پرکاش راجبھر نے ریاست میں چھوٹی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر 2022 کے اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اوم پرکاش راجبھر حال ہی میں میڈیا کے سامنے حکومت کے ڈھانچے کو بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے پانچ سال میں پانچ وزرائے اعلیٰ اور 20 نائب وزیر اعلی بنانے کی بات کی۔

Last Updated : Jul 4, 2021, 10:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.