ETV Bharat / state

کابینی وزیر کے والد کی موت پر وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

اترپردیش کے کابینی وزیر سریش رانا کے والد کے انتقال کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ان کی رہائش گاہ پہنچے اوراہل خانہ سے اظہار تعزیت کرکے صبر کی تلقین کی۔

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 9:29 PM IST

cm aditya nath expressed his condolences over the death of the cabinet minister suresh rana's father
کابینہ وزیر کے والد کا انتقال، وزیر اعلیٰ نے اظہار تعزیت کی

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں وزیر اعلی کی آمد پر پولیس انتظامیہ نے کابینی وزیر کے آبائی تھانہ بھون کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔ شاملی ضلع کی تھانابھون نشست کے ایم ایل اے اور اتر پردیش حکومت میں کابینہ وزیر سریش رانا کے والد ٹھاکر رنویر سنگھ کا 9 جنوری کو بیماری کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

اس کے بعد، مختلف ریاستوں اور ملک کے مختلف گوشوں سے آئے معززین اور عام شہری اُن کے گھر پہنچے اور اُن کے والد کی وفات پر غم کا اظہار کیا۔

اس سلسلے میں، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد کی اطلاع کے بعد پولیس انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ جس کے بعد اعلیٰ ضلعی عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کی سکیورٹی کے مطابق کابینہ کے وزیر سریش رانا کے گھر تھانہ بھون کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا سرکاری پروگرام ہیلی کاپٹر کے ذریعے 2 بج کر 50 منٹ پر تھانہ بھون شوگر مل پہنچنا تھا۔ تاہم، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنے سرکاری وقت سے سوا گھنٹے دیر کابینہ وزیر سریش رانا کی رہائش گاہ پر پہچنے۔ جہاں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً 20 منٹ تک رہے۔

انہوں نے اُن کے والد کی وفات پر غم کا اظہار کیا۔ اس دوران، پولیس انتظامیہ نے کابینہ کے وزیر کی رہائش گاہ سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی کے پیش نظر پوری مارکیٹ کو بند کر دی تھی، جبکہ آس پاس کی تمام سڑکوں کو جہاں سے عام لوگوں کو آنا جانا تھا وہاں پر بھی بیریکیٹنگ کردی گئی۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: اسکالرشپ بدعنوانی کی جانچ کے لیے کمیٹی کی تشکیل

سیاسی لوگوں اور پولیس کے درمیان کئی مرتبہ نوک جھوک بھی ہوئی۔ چیف منسٹر کی آمد کے باعث تھانہ بھون کا آدھا بازار بند رہا، جس کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.