ETV Bharat / state

چور اور مقامی افراد کے درمیان تصادم، دو ہلاک - uttar pardesh

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں مویشی چوری کرنے آئے کچھ چوروں اور مقامی افراد کے درمیان گولہ باری میں ایک چور اور ایک مقامی افراد سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تصادم میں دو ہلاک
author img

By

Published : Apr 21, 2019, 8:06 PM IST

حادثے کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے مقامی افراد کا الزام ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے علاقے میں مویشی چوری کی واردات کافی بڑھ گئی ہے جس کی پولیس میں شکایت کرنے کے باجود بھی پولیس نے کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویبھو کرشنا کے مطابق دیہات علاقے کے تھانہ جارچا علاقے کے خوشی پورا گاؤں میں مویشی چوری کرنے کے مقصد سے کچھ چور ایک گھر میں گھس آئے اس دوران گھر کے لوگ بیدار ہوگئے اور انہوں نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔

جب چوروں کو یہ احساس ہوا کہ ان کے پکڑے جان کا امکان زیادہ ہے تب ہی ان چوروں نے مقامی افراد پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں مقامی افراد نے بھی فائرنگ کر کے ایک بدمعاش کو ڈھیر کردیا اس دوران بدمعاشوں کی فائرنگ کی وجہ سے رتن سنگھ نامی شخص کی موت ہوگئی ۔

پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کردیا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.