ETV Bharat / state

مظفر نگر: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر بدمعاش موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل کے راستے بھاگنے لگے۔ اس دوران پولیس نے فائرنگ کی اور گولی بدمعاش کی ٹانگ میں لگی، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر پڑا۔

مظفر نگر: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم
مظفر نگر: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 3:50 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے میرا میں ٹوٹی پلیا کے قریب پولیس اور موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں کے درمیان تصادم میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا۔

دراصل جمعہ کی رات دو شرپسند رامراج سے میرا پور کی طرف موٹر سائیکل سے جا رہے تھے۔ پولیس نے شرپسندوں کو ٹوٹی پُلیا کے قریب محاصرے میں لے لیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو پیچھے بیٹھے بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور موٹرسائیکل کو راجواہے کی پٹری کی طرف لیکر بھاگنے لگا۔

مظفر نگر: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم

وہیں پولیس کو پیچھے آتا دیکھ کر بدمعاش موٹر سائیکل چھوڑ کر جنگل کے راستے بھاگنے لگا۔ اس دوران پولیس نے فائرنگ کی اور گولی بدمعاش کی ٹانگ میں لگی، جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر پڑا۔

پولیس نے بدمعاش کے قبضے سے ایک بائیک، ایک تمنچہ اور دو زندہ کارتوس برآمد کئے جبکہ دوسرا بدمعاش جنگل کے راستے فرار ہوگیا۔ پولیس پوچھ گچھ میں پکڑے گئے بدمعاش نے اپنا نام شاداب بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: قواعد کی خلاف ورزی کرنے میں بریلی دوسرے نمبر پر

تھانہ انچارج سنتوش تیاگی نے بتایا کہ 'گرفتار کیا گیا بدمعاش جانوروں کا اسمگلر ہے اور اس کے خلاف الگ الگ تھانوں میں چوری کے کئی مقدمات درج ہیں۔ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل کے راستے بھاگنے میں کامیاب رہا۔ جس کی تلاش میں پولیس جنگل میں کیمپ کر رہی ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی مزید جانچ کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.