ETV Bharat / state

سہارنپور: گئو اسمگلر تصادم میں ہلاک

author img

By

Published : May 22, 2020, 9:50 AM IST

سہارنپور پولیس اور گئو اسمگلروں کے درمیان تصادم میں ایک گئو اسمگلر ہلاک جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

سہارنپور: گئو تسکر تصادم میں ہلاک
سہارنپور: گئو تسکر تصادم میں ہلاک

اس تصادم میں ایک بدمعاش کی موت ہوئی جب کہ دیگر بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے، زخمی اہلکار کو ضلع ہسپتال سے دہرہ دون ہائیر سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔

یہ معاملہ دیہات کوتوالی علاقے کے گاؤں گھانا کھنڈی کے جنگل کی بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے گؤ کشی کو لے کر پولیس کو اطلاع موصول ہورہی تھی، جس پر پولیس نے کئی گؤ تسکروں کو گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا تھا، گزشتہ دیر رات پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ دیہات کوتوالی علاقے کے گھانا کھنڈی گاؤں کے جنگل میں چار افراد گئو کشی کررہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور گاؤں کے جنگل کی گھیرا بندی کرلی۔ جب بدمعاشوں نے اپنے آپ کو گھرا ہوا دیکھا تو انہوں نے جان سے مارنے کے ارادے سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کی جس میں مذکورہ کوتوالی کے کانسٹبل وطن پنوار نے ایک گئو تسکر کو پکڑلیا۔

سہارنپور: گئو تسکر تصادم میں ہلاک

اسی درمیان اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے وطن پنوار پر چاقو سے حملہ کردیا اور وہ شدید طو رپر زخمی ہوگیا اور اسمگلر موقع سے فرار ہونے لگا تو پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں گئو تسکر زخمی ہوگیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مذکورہ اسمگلر وراثت عرف ملول ولد یامین ساکن گھانا کھنڈی تھانہ کوتوالی دیہات کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی۔ اُدھر زخمی پولیس اہلکار کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے دہرہ دون ہائیر سینٹر ریفر کردیا جہاں پر اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے موقع سے گئو اسمگلروں کے پاس سے ایک طمنچہ زندہ کارتوس اور گائے کا گوشت برآمد کیا ہے، جب کہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.