ETV Bharat / state

سہارنپور: پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم، دو بدمعاش گرفتار - اترپردیش کی خبریں

گزشتہ رات چندھیڑی کی نہر کے پاس چیکنگ کے دوران پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم ہوگیا۔

clash-between-police-and-thugs-two-thugs-arrested
سہارنپور: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 4:05 AM IST

سہارنپور میں چندھیڑی کی نہر کے پاس چیکنگ کے دوران کار میں سوار بدمعاشوں نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھی بدمعاشوں پر فائرنگ کی، جس میں ایک بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

بدمعاش پر ضلع کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور اس پر شاملی ضلع میں 15ہزار روپے کا انعام بھی ہے۔ پولیس نے زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا ہے، جب کہ اس کے دوسرے ساتھی کو بھی پولیس نے کامبنگ کے دوران گرفتار کرلیا۔

سہارنپور: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، دو بدمعاش گرفتار

اس سلسلے میں ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے بتایا کہ گزشتہ دیر رات نانوتہ تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس میں شاملی ضلع سے 15ہزار روپے کا انعامی بدمعاش صابر ساکن تگری رام گڑھ تھانہ نکوڑ گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا دوسرا ساتھی بھی گرفتار ہوگیا ہے، گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کے پاس سے ایک طمنچہ، 20کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی بدمعاش پر مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.