ETV Bharat / state

نوئیڈا: پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک زخمی - ملزم پر مذکورہ تھانہ فیز 3 اور ضلع کے دیگر تھانوں میں ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں

ریاست اترپردیش سے متصل نوئیڈا میں ایک بار پھر پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ دوسرا بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک زخمی

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 2:34 AM IST

پولیس کے مطابق رات چیکنگ کے دوران دو لڑکے ایک سفید اپاچی موٹر سائیکل پر بغیر نمبر کے جوڈیاک سوسائٹی سے ایف این جی روڈ کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس نے ان کی مشکوک حرکت دیکھ کر سروس روڈ الڈیکو اپارٹمنٹ سیکٹر 119 کے قریب چیکنگ کے لیے روک لیا۔ وہ رکنے کے بجائے سروس روڈ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگے۔

زخمی ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اپاچی

جب پولیس نے تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اپنے دفاع کے لیے پولیس نے بھی فائرنگ کی، جس میں صادق ولد سلیم ساکن کے ٹانگ میں گولی لگی اور اس کا ایک ساتھی سرجیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک زخمی
پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم، ایک زخمی

زخمی ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اپاچی، ایک طمنچہ 315 بور، ایک خالی کارتوس اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ زخمی بدمعاش کو علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم پر مذکورہ تھانہ فیز 3 اور ضلع کے دیگر تھانوں میں ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.