اتر پردیش اسمبلی انتخابات Utter Pradesh Assembly Election کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے آج 07 مارچ کو 9 اضلاع کی 54 اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔ تاہم اس دوران وارانسی میں کابینہ وزیر نیل کنٹھ تیواری اور پولیس کے درمیان نوک جھونک تک کی نوبت آگئی۔ Clashes Between Cabinet Minister and Police
اطلاعات کے مطابق نیل کنٹھ تیواری اپنے حامیوں کے ساتھ بوتھ پر جا رہے تھے۔ اس دوران پولیس اہلکار نے انہیں روکا جس پر وہ غصے میں آگئے اور پولیس والوں سے الجھ پڑے۔
دوسری جانب ے وارانسی کے کجکا پورہ کے پرائمری اسکول میں پولنگ کے دوران بی جے پی کارکنان نے پولیس اسٹیشن میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا۔
مزید پڑھیں: