ETV Bharat / state

پولیس انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام

ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہیلمٹ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار کی موت سے مہلوکین میں انتظامیہ کے خلاف غم و غصہ۔

author img

By

Published : Jul 17, 2019, 12:02 AM IST

پولیس انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام

پولیس چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار شوناتھ ساگر کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

مہلوک کی اہلیہ پولیس اہلکار پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کے ڈنڈے مارنے کی وجہ سے ان کے شوہر کو موت ہوگئی۔

پولیس انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام

مہلوک کے اہل خانہ نے ضلع کلٹریٹ کے باہر دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

ان لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن پولیس اہل کار پر ایف آئی آر درج ہے، ان کی گرفتاری کی جائے۔اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

پولیس چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار شوناتھ ساگر کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

مہلوک کی اہلیہ پولیس اہلکار پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کے ڈنڈے مارنے کی وجہ سے ان کے شوہر کو موت ہوگئی۔

پولیس انتظامیہ پر ہراساں کرنے کا الزام

مہلوک کے اہل خانہ نے ضلع کلٹریٹ کے باہر دھرنا دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

ان لوگوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جن پولیس اہل کار پر ایف آئی آر درج ہے، ان کی گرفتاری کی جائے۔اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Intro:ریاست اترپردیش کے رامپور میں ہیلمیٹ چیکنگ کے دوران بائک سوار کی موت کے معاملے کو لیکر گاؤں والے مہلوک کے کنبے کے ساتھ پہنچے کلیکٹریٹ۔ 12 جولائی کو پیش آیا تھا پولیس چیکنگ کے دوران موت کا دردناک حادثہ۔ پولیس اہلکار نے بائک کو روکنے کے لئے بائک سوار کے ہاتھ پر مارا تھا ڈنڈا۔ مہلوک کی اہلیہ نے لگائی ضلع انتظامیہ سے ملکر انصاف کی گہار۔ حادثہ کو انجام دینے والے پولیس اہلکار کو سخت سزا دینے کا کیا مطالبہ اور مہلوک کے کنبہ کے ایک فرد کے لئے سرکاری نوکری کی کی مانگ۔


Body:وی او۔۱
رامپور شہر سے 25 کلومیٹر دور تحصیل مِلک کے رہنے والے شیو ناتھ ساگر اور ان کے ہم زلف پرمود کمار 12 جولائی کی شام اپنی موٹر سائیکل سے مِلک بازار سے خریداری کرکے واپس آ رہے تھے۔ جیسے ہی نودیا بائی پاس چوراہے پر پہنچے تو وہاں تھانہ مِلک کے پولیس اہلکار دو پہییا گاڑی سواروں کی ہیلمیٹ کی چیکنگ کر رہے تھے۔ چیکنگ کرنے والے پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل روکنے کے لئے شیو ناتھ ساگر کے ہاتھ پر ڈنڈا مارا تھا جس سے موٹر سائیکل کا بیلینس بگڑنے پر وہ دونوں وہیں سڑک پر گر گئے۔
اچانک سامنے سے آرے ٹرک نے بائک سوار شیو ناتھ ساگر کو کچل دیا، جس سے اس کی موقع پر ہی درد ناک موت واقع ہو گئی تھی اور پیچھے بیٹھا اس کا ہم زلف پرمود کمار شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جو ابھی صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔
وہیں مہلوک شیوناتھ ساگر کے گاؤں کے متعلقین اس کی اہلیہ انیتا دیوی کے ساتھ آج کلیکٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے مہلوک کے کنبے کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مہلوک شیوناتھ ساگر کی اہلیہ کے لئے سرکاری نوکری کا نظم اور اس کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا انتظام ہونا چاہئے۔
بائٹ: خلیل احمد، کسان رہنما
وی او۔۲
مہلوک کی اہلیہ انیتا دیوی کے مطابق اس کے چار چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ شوہر کی موت کے بعد وہ اور اس کے بچے بالکل بے سہارا ہو گئے ہیں۔
بائٹ: انیتا دیوی، مہلوک کی اہلیہ
وی او۔۳
ریاست میں بائک سواروں کے لئے ہیلمیٹ کو لازمی بنانے کی غرض سے یوگی حکومت نے انتظامیہ کو سخت احکامات دے رکھے ہیں۔ اسی کے مدنظر رامپور کی ضلع انتظامیہ نے بھی ضلع بھر میں بائک سواروں کے ہیلمیٹ چیک کرنے کے لئے مختلف مقامات پر چیک پوسٹ بنائے ہوئے ہیں جہاں پولیس اہلکار بغیر ہیلمیٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کا چالان کرتے ہیں۔ ضلع سے مسلسل ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جہاں پولیس اہلکار موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کے لئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ کبھی کبھی بائک کے پہیے میں اپنا ڈنڈا تک ڈال دیتے ہیں جس سے بائک سوار چوٹ کھاکر زخمی ہو جاتے ہیں۔


Conclusion:اس میں کوئی شک نہیں کہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر دو پہیا گاڑی چلانے والوں کے لئے ہیلمیٹ پہننا ان کے اپنے تحفظ کے لئے بے حد مفید ہے۔ لیکن قانون کے پاسدار یہ خاکی وردی والے پولیس اہلکار جب قانون پر عمل اس طرح کرانا چاہیں گے تو اس سے بجائے فائدے کے نقصان ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
اس لئے عوام کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کی بھی اصلاح وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.