ETV Bharat / bharat

بابا صدیقی کے قتل کی چوطرفہ مذمت، 15 دن پہلے ملی تھی جان سے مارنے کی دھمکی - REACTIONS ON BABA SIDDIQUE MURDER

ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ سیاسی قائدین نے اس واردات کی شدید مذمت کی۔

این سی پی لیڈر بابا صدیقی کا سر عام قتل
این سی پی لیڈر بابا صدیقی کا سر عام قتل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2024, 10:05 AM IST

ممبئی: ہفتہ کی رات این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے سرعام قتل نے سبھی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ریاست میں یہ واردات ایسے وقت میں پیش آئی ہے جب اسمبلی انتخابات قریب ہیں۔ اس قتل کے بعد کئی پارٹیوں کے لیڈروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ممبئی میں بابا صدیقی کے قتل کی وجہ سے ان کے موجودہ اور سابق سیاسی ساتھیوں میں غم و غصہ کا ماحول ہے۔ اپوزیشن نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کئی لیڈروں نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس قتل کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا۔

15 دن پہلے ملی تھی دھمکی

قابل ذکر بات ہے کہ صدیقی کو 15 روز قبل ہی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد انہیں وائی کیٹیگری کی سیکیورٹی بھی دی گئی تھی۔ اس کے باوجود سرعام گولی مار کر ان بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد سیاسی لیڈران نے مہاراشٹر میں لا اینڈ آرڈر کے مسئلے پر حکومت کی شدید مذمت کی۔

شندے لیلاوتی اسپتال پہنچے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے سنیچر کی رات دیر گئے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال کا دورہ کیا اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار، سینئر پولیس حکام کے ساتھ مرکزی وزیر اور آر پی آئی (اے) کے سربراہ رام داس اٹھاولے اور اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار نے بھی لیلاوتی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران این سی پی کے مقتول لیڈر کے بیٹے ذیشان صدیقی اسپتال میں موجود تھے۔

مجرموں کو جلد از جلد سزا ملنی چاہیے: کھرگے

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بابا صدیقی کے قتل پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو جلد از جلد سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ 'مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کا المناک سانحہ الفاظ سے بالاتر ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انصاف کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور موجودہ مہاراشٹر حکومت کو مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دینا چاہیے۔ مجرموں کو جلد از جلد قرار واقعی سزا دی جائے۔ احتساب سب سے اہم ہے۔'

اسد الدین اویسی نے کی مذمت

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر کہا، 'ایک ہی دن میں دو اموات کی خبر واقعی بہت افسوسناک ہے۔ بابا صدیقی کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ مہاراشٹر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے میری تعزیت۔'

اجیت پوار نے مذمت کی

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ہفتے کو سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا اور حملے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ 'این سی پی لیڈر، سابق وزیر مملکت، میرے ساتھی بابا صدیقی کافی عرصے سے مقننہ میں تھے۔ فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوس ناک، قابل مذمت اور دردناک ہے۔ مجھے یہ جان کر صدمہ پہنچا کہ اس حملے میں ان کی موت ہو گئی۔ میں نے اپنے اچھے ساتھی اور دوست کو کھو دیا۔ میں اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں بابا صدیقی کو دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔'

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اے این آئی کو بتایا کہ 'بابا صدیقی کے قتل کی مناسب جانچ ہونی چاہیے۔ میں ابھی ہسپتال سے آیا ہوں اور ان کے گھر والوں سے ملا ہوں۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔'

این سی پی اجیت پوار کے دھڑے کے لیڈر پرمود ہندو راؤ نے کہا کہ 'ہمیں ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنا ہے۔ پارٹی کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ قبل ازیں سنیچر کی شام سی ایم شندے نے بابا صدیقی کے قتل کے بعد قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلایا۔'

باندرہ ویسٹ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والے صدیقی نے اس سال فروری میں کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد اجیت پوار کی این سی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہیں سنیچر کی شام ممبئی میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے اظہار افسوس

بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے بابا صدیقی کو اپنا قریبی دوست بتاتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غمزدہ ہیں۔ ایکس پر لکھا کہ 'میرے قریبی دوست، سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کی خبر انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی ہے۔ ہم نے مقننہ میں مل کر کام کیا۔ ہم کابینہ میں ساتھ تھے۔ ان کی قیادت عوام سے جڑی ہوئی تھی اور انہیں تمام معاشروں میں یکساں قبول کیا گیا۔ میں نے بابا صدیقی کی بے وقت موت سے ایک اچھے، متحرک دوست کو کھو دیا ہے۔ میں ان کے اچانک انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ میں بھاری دل کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے بیٹے ذیشان صدیقی اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت ملے۔'

یہ بھی پڑھیں: این سی پی لیڈر بابا صدیقی فائرنگ میں ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.