ETV Bharat / state

وارنسی: چرچ بشپ میں افطار - وارنسی

ہر برس کی طرح امسال بھی وارنسی کے مرکزی چرج بشپ ہاؤس میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلمان شامل ہوئے۔

چرچ بشپ میں افطار
author img

By

Published : May 26, 2019, 12:03 AM IST

اس افطار میں مفتی شہر بنارس مولانا عبد الباطن نعمانی خاص طور سے مدعو کیے گئے تھے۔ افطار کے بعد چرچ میں باقاعدہ نماز قائم کی گئی۔
مفتی عبدالباطن نے کہا کہ اس افطار سے دنیا میں امن کا بہت اچھا پیغام جائے گا۔

چرچ بشپ میں افطار
انکا کہنا تھا:' آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف جس طرح کے پروپیگنڈے ہو رہے ہیں اس میں اس طرح کی چیزیں قابل قدر ہیں'۔

چرچ کے پادری نے بتایا کہ گزشتہ بیس برسوں سے یہ افطار کی دعوت دی جارہی ہے اور اس کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور امن و سکون کا قیام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف منفی ذہنیت پیدا کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے پروگرام آپسی بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور اس ذہنیت کو ختم کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

Intro:

Body:بشپ ہاؤس کی طرف سے کیا گیا افطار کا اہتمام
مفتی شہر بنارس مولانا عبد الباطن نعمانی بھی ہوئے شریک۔
سالہاے گذشتہ کی طرح امسال بھی بنارس کے مرکزی چرج بشپ ہاؤس میں روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلمان شامل ہوئے ۔ اس افطار میں مفتی شہر بنارس مولانا عبد الباطن نعمانی بطور خاص مدعو کیے گئے تھے۔ افطار کے بعد چرچ میں باقاعدہ جماعت قائم کی گئی۔ جس کی امامت حضرت مفتی عبدالباطن نعمانی صاحب نے کی۔
افطار کے بعد مفتی عبدالباطن سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس افطار سے دنیا میں امن کا بہت اچھا پیغام جائے گا۔ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف جس طرح کے پروپیگنڈے ہو رہے ہیں اس میں اس طرح کی چیزیں قابل قدر ہیں۔
جب چرچ کے فادر سے گفتگو کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ بیس سالوں سے سے یہ افطار چل رہا ہے اور اس کا مقصد فرقہ وارانہ خیرسگالی کو فروغ اور امن و سکون کا قیام ہے۔ انہوں نے مفتی عبد الباطن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس پروگرام میں آئے اور افطار میں شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف منفی ذہنیت پیدا کی جارہی ہے وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے پروگرام آپسی بھائی چارے کو فروغ دیں گے اور اس ذہنیت کو ختم کرنے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.