ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی میں جمعہ کے روز حضرت عیسٰی مسیح کی پیدائش کا جشن جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر عیسائی طبقے کے افراد میں خاصہ جوش نظر آیا۔
گرجا گھرروں کو خاص انداز میں سجایا گیا اور وہاں عیسٰی مسیح کی شان میں نغمے گائے گئے۔ جہاں ملک اور تمام عالم میں امن و امان کے لیے 'پرے' دعا کی گئی۔
بارہ بنکی شہر کے سیول لائین واقع گرجا گھر میں ضلع کے تمام عیسائی طبقے کے افراد نے شرکت کی۔
یہاں پادری (فادر) نریش پی سنگھ نے پہلے عیسٰی مسیح کی شان میں عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد انہوں نے ملک اور تمام عالم میں امن و امان کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر فادر نریش پی سنگھ نے بتایا کہ 'پربھو عیشو' کی پیدائش مذہب کی توسیع کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو انسانیت کا سبق سکھانے اور امن و امان قائم کے لیے ہوئی تھی۔ اس لیے انہوں نے اس موقع پر تمام عالم میں امن و امان قائم رکھنے کی دعا کی ساتھ ہی کووڈ-19 جیسی وباء سے کے خاتمے اور دنیا کے پٹری پر لوٹنے کی دعا بھی کی۔
نریش پی سنگھ نے بتایا کہ چونکہ کسانوں کا مسئلہ لمبے وقت سے لٹکا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو اس کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی'۔