ETV Bharat / state

Christian Community گرجا گھروں میں کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں - روایتی عبادت کا اہتمام

میرٹھ ضلع کے مختلف گرجاگھروں میں کرسمس کے موقعے پرروایتی عبادت کے ساتھ ساتھ لوگوں میں کورونا وائرس کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ Christian Community

گرجا گھروں میں  کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 11:33 AM IST

میرٹھ :ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع عیسایوں کی آبادی والے میرٹھ کینٹ، مشن کمپاؤنڈ اور صدر علاقے میں بھی جوش و خروش کے ساتھ کرسمس تہوار کا منایا گیا۔ اس موقعے پر میرٹھ ضلع کے سب سے بڑے اور مشہور گرجا گھر سینٹ تھومس چرچ میں روایتی عبادت کا اہتمام کیا گیا۔ گرجا گھروں میں منعقدہ خصوصی پروگرامز کے دوران تمام لوگ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ Christian Community Spread Awareness Message On Christmas Eve

گرجا گھروں میں کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں

سینٹ تھومس چرچ میں خصوصی پروگرام کے دوران عیسائی لوگوں نے ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکبا دی۔ اس موقع پر بھارت سمیت پوری دنیا میں امن و امان و بھائی چارے کے لئے دعائیں کی گئیں۔ میرٹھ میں واقع سینٹ جوزف چرچ کے مادر جون چمن نے کہاکہ کرسمس کا تہوار کا مطلب ہی امن و امان ہے۔ اس موقعے پر بھارت سمیت پوری دنیا کے لئے امن و امان کے لئے دعائیں کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Christmas 2022 Celebration بائیبل اور قرآن میں وحدانیت کا تصور موجود، ڈان سُو٘زا

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے۔ اس بیماری سے نمٹنے کا سب سے اہم طریقہ احتیاط ہے۔ عام لوگ حکومت کی جانب سے جاری احتیاط پر سختی سے عمل کریں گے تو اس مرتبہ بھی ہم کورونا وایرس کے نئے ورینٹ پر بھی آسانی سے قابو پا سکتے ہیں ۔ فادر جون چمن کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقعے پر عیسائی برداری کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ لوگوں نے گائیڈ لائن پر پوری طرح سے عمل درآمد بھی کیا۔ اس موقعے پر روایتی عبادت کے ساتھ ساتھ عالمی وبا کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ Christian Community Spread Awareness Message On Christmas Eve

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.