ETV Bharat / state

Chopal Held in Chah Khazan Kha Rampur: رامپور کے محلہ چاہ خزان خاں میں چوپال کا انعقاد - ای ٹی وی بھارت

ریاست اترپردیش کے رامپورمیں عوام کی شکایات کے فوری تصفیہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلم کالونی چاہ خزان خاں میں چوپال کا انعقاد کیا گیا Chopal Held In Chah Khazan Kha Rampur۔ اس دوران مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں پہنچ کر ضلع کے افسران کے سامنے اپنی شکایات رکھیں۔

رامپور کے محلہ چاہ خزان خاں میں چوپال کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 6:34 PM IST

رامپور: ریاستی احکامات پر عمل کرتے ہوئے رامپور میں عوامی شکایات اور مسائل کے تصفیہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے چوپال کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس چوپال کی ایک خاص بات یہ ہے کہ شکایت کنندہ کے ساتھ ہی متعلقہ افسران بھی ضلع انتظامیہ کی عدالت میں شامل ہوتے ہیں۔ اس لئے عوام کی کوئی بھی شکایت متعلقہ محکمہ سے متعلق ہوتی ہے تو فوری طور پر ان افسران سے بات کرکے مسئلہ کو حل کیا جاتا ہے۔Chopal Held In Chah Khazan Kha Rampur

رامپور کے محلہ چاہ خزان خاں میں چوپال کا انعقاد

ایسی ہی ایک چوپال کا انعقاد رامپور کے اہم مقام چاہ خزان خاں میں کیا گیا، جہاں ایس ڈی ایم صدر منیش مینا اور نگر پالیکا ضلع کے افسران نے شرکت کرکے عوام کی شکایات کو سنا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جو بھی شکایات آ رہی ہیں اس کا ہم یہاں تصفیہ کر رہے ہیں۔ جب کہ یہاں ہمیں متعدد ایسے افراد بھی ملے جن کا کہنا ہے کہ ان وہ اپنے مسائل کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹتے رہتے ہیں اور ان کے مسائل جوں کہ توں ہیں۔

مزید پڑھیں:رامپور: عوامی شکایات کے تصفیہ کے لئے باجوڑی ٹولہ میں چوپال کا انعقاد

ان کا کہنا ہے عوامی چوپال میں پہنچ کر بھی یہاں ان کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔ یہاں اکثر شکایات راشن کارڈ بنوانے میں ہونے والی دشواریوں اور پرانے راشن کارڈ میں یونٹ بڑھوانے سے متعلق ہیں۔ کل یہاں 150 شکایات آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.