ماہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اس پاک مہینے میں روزے دار زیادہ سے زیادہ اللہ کی عبادت کررہے ہیں۔ ماہ رمضان کے اس مہینے میں جہاں ایک طرف نوجوان، بزرگ اور خواتین روزے رکھ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں تو وہیں چھوٹے چھوٹے بچے بھی روزے رکھنے میں پیچھے نہیں ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے بازاروں میں جہاں ایک طرف رمضان کی رونقیں گزشتہ برس کے مقابلے کم ہیں تو وہیں رمضان کی یہ رونق گھروں میں آباد دکھائی دے رہی ہیں۔
مرادآباد کے آزاد نگر میں 10 سال کے بچے فردین نے ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں قرآن شریف مکمل کیا ہے اور ماہ رمضان کا روزہ رکھ رہے ہیں۔ اسی آزاد نگر کے محمد عرش جس کی عمر تقریبا آٹھ سال ہے انہوں نے بھی ماہ رمضان کے مقدس مہینے کا روزہ رکھا ہے اور اللہ کی عبادت کر رہے ہیں۔
پورے ملک میں لاک ڈاؤن کے چلتے مسجد، عبادت گاہوں اور شہر محلوں میں بھلے ہی رمضان کی رونقیں نہیں دکھائی دے رہی ہوں، لیکن اللہ نے ہر گھر کو رمضان کی رونقوں سے آباد کر رکھا ہے۔ چھوٹے بچوں کے روزہ رکھنے سے گھروں میں رمضان کی رونقوں اور زیادہ بڑھ جا رہی ہیں۔
ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں اس سال فردین اور عرش کا روزہ رکھنے میں یہ پہلا سال ہے لیکن یہ چھوٹے روزے دار لاک ڈاؤن کے چلتے مسجدوں میں عبادت نہیں کر سکتے لیکن گھروں میں ہی رہ کر اللہ کی عبادت کر رہے ہیں