ETV Bharat / state

Child Drowned in Jaunpur جونپور میں تالاب میں ڈوبنے سے بچے کی موت - جونپور میں بچہ ڈوب کر ہلاک

ضلع جونپور میں تالاب میں نہاتے وقت 12 سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ بچے کا اصل گھر پرتاپ گڑھ کے بورا سلطان پور بتایا جارہا ہے۔ Child dies after drowning in pond

جونپور میں تالاب میں ڈوبنے سے بچے کی موت

author img

By

Published : Jun 9, 2023, 1:06 PM IST

جونپور: ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے منگرا بادشاہ پور تھانہ علاقے میں تالاب میں نہاتے وقت 12 سال کے بچے کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بھیرو پور میں نتیش پٹیل کے گھر بارات آئی تھی۔ اسی شادی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے اپنے والدین کے ساتھ بچہ اپنی ننہیال آیا تھا۔ بچے کا اصل گھر پرتاپ گڑھ کے بورا سلطان پور بتایا جارہا ہے۔ شادی کے دوسرے دن دوپہر دو بجے بچہ ہم عمر تین چار بچوں کے ساتھ تالاب میں نہانے گیا تھا۔ نہاتے وقت بچہ گہرے پانی میں اتر گیا اور ڈوبنے لگا۔ بچے کو پانی میں ڈوبتا دیکھ کر باقی بچے گھبرا کر گھر بھاگ گئے اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ تالاب پر پہنچے۔ تب تک بچہ پوری طرح سے ڈوب چکا تھا۔

کسی طرح مقامی افراد کی مدد سے بچے کی لاش کو نکالا گیا اور پیٹ دبا کر پانی بھی نکالا گیا۔ فورا اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ چار جون کو اترپردیش کے ضلع آگرہ کے ہاتھی گھاٹ پر چار نوجوان جمنا ندی میں ڈوب گئے۔ اطلاع پر پولیس فورس موقعہ پر پہنچی اور نوجوانوں کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کو بلایا۔ اسٹیمر کی مدد سے ان کی تلاش کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہاتھی گھاٹ پر دوپہر کو صدر کے رہنے والے چھ نوجوان پوجا کرنے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Youth Drowned in MP نرمدا ندی میں ڈوبنے سے تین نوجوانوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.