نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا میں واقع لوٹس سوسائٹی کے لوگوں نے سڑک پر بیٹھ کر راستہ جام کر کے نعرہ بازی شروع کر دی ،جو بعد ازاں دیکھتے دیکھتے ایک احتجاج کی شکل لے لی ۔لو یہ کہنا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی ایسے بہت سے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معصوم بچے کی موت کے بعد سوسائٹی میں ماحول کشیدہ ہے۔Child Death After Dog Scratched In Noida In Uttar Pradesh
سوسائٹی میں کام کرنے والے مزدور کا بیٹا تھا:
لوٹس بلیوارڈ سوسائٹی میں سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس میں مزدوری کر رہی سپنا دیوی اپنے 18 ماہ کے بیٹے کو ساتھ لے کر کام پر آتی تھی۔ وہ اتوار کو بھی اس کے ساتھ سوسائٹی آئی تھی۔ سپنا کام کرتے ہوئے بچے کو قریب ہی چھوڑ گئی تھی۔ اسی دوران شام ساڑھے چار بجے کے قریب وہاں موجود لوگوں نے بچے کے رونے کی آواز سنی۔ قریب جا کر دیکھا تو سوسائٹی میں آوارہ کتے بچے کو بری طرح کاٹ رہے تھے۔ لوگوں نے کتوں کو وہاں سے بھگایا۔
مزید پڑھیں:Sultanpur Violence سلطان پور میں مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی انصاف و قانون کے خلاف، ڈاکٹر ایوب
دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
سوسائٹی کے اپارٹمنٹ اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر دھرم ویر یادو نے بتایا کہ "بچے کو ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا اور رات دیر گئے تک بچے کا آپریشن جاری رہا،بچے کے پیٹ میں کئی جگہ کتوں نے کاٹ لیا تھا۔آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ بچے کی آنت باہر آئی ہے اور اس میں شدید چوٹ ہے، کتے نے بچے کے پیٹ میں کئی جگہ کاٹا ہے، ڈاکٹر بچے کو نہ بچا سکے اور وہ نصف رات میں ہی دم توڑ گیا۔ اس حادثے سے پوری ہاؤسنگ سوسائٹی صدمے میں ہے۔ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔"Dog scratched child, death, commotion in society