ETV Bharat / state

دیوریا: وزیراعلیٰ اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت 243 جوڑوں کی شادی - دیوریا میں ہفتے کے روز اجتماعی شادی

وزیر مملکت نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 35 ہزار روپیے کی رقم لڑکی کے کھاتے میں بھیجی جاتی ہے اور گھر بار کے لیے 10 ہزار روپیے تک کے سامان انہیں دے کر وداع کیا جاتا ہے اور چھ ہزار روپیے ہر جوڑے پر کھانے اور دیگر انتظامات پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ اس طرح 51 ہزار روپیے کی رقم ایک جوڑے کی شادی پر خرچ کی جاتی ہے۔

دیوریا: وزیراعلیٰ اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت 243 جوڑوں کی شادی

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 8:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ہفتے کے روز وزیراعلیٰ اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت 243 جوڑوں کی شادی ویدک طریقے سے ہوئی، جس میں 13 مسلم جوڑوں سمیت 221 ہندو جوڑوں کی شادی کروائی گئی۔

اس موقع پر نو جوڑوں کو وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، ماہی پروری کے وزیر جے پرکاش نشاد، صدر رکن پارلیمان رما پتی رام تری پاٹھی، ضلع افسر امت کشور، پولیس افسر شری پتی مشر موجود تھے۔

پروگرام کا افتتاح وزیر زراعت شاہی اور وزیر مملکت نشاد کی جانب سے چراغ روشن کر کے کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر زراعت نے کہا کہ غریبوں کی شادی کو دھوم دھام سے یقینی بنانے کے لیے وزیراعلیٰ اجتماعی شادی منصوبہ چلایا گیا۔ آج اسی منصوبے کے تحت یہ شاندار پروگرام منعقد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیٹی کو تحفظ دینے والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مشن شکتی کوشل، ترقی سمیت کئی اہم منصوبوں کی بحث اور نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے ساتھ غریبوں کی ترقی کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہیں چھت، بجلی، بیت الخلاء سمیت ہر طرح سے غریبوں کی فلاح و بہبود کا منصوبہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے چلایا گیا ہے اور اس پر کام بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے سبب غریب خاندانوں کو اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے مشکلات ہوتی تھیں۔ ان مشکلات کے نقطہ نظر وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ منصوبہ چلایا گیا تاکہ خوشی اور گاجے باجے اور شاندار انعقاد کے ساتھ ان کی بھی شادی ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 35 ہزار روپیے کی رقم لڑکی کے کھاتے میں بھیجی جاتی ہے اور گھر بار کے لیے 10 ہزار روپیے تک کے سامان انہیں دے کر وداع کیا جاتا ہے اور چھ ہزار روپیے ہر جوڑے پر کھانے اور دیگر انتظامات پر خرچ کیے جاتے ہیں۔ اس طرح 51 ہزار روپیے کی رقم ایک جوڑے کی شادی پر خرچ کی جاتی ہے۔

ضلع افسر امت کشور نے نئے جوڑوں کو انہیں خوش بخت زندگی کی دعا دی اور سبھی مہمانوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہنر ہاٹ نے اب تک 5 لاکھ 30 ہزار ہنرمندوں کو روزگار فراہم کیا: مختار عباس

پولیس افسر ڈاکٹر شری پتی مشر نے کہا کہ یہ بے حد ہی پاکیزہ منصوبہ ہے۔ آج اس کے ذریعے ایک ساتھ منڈپ میں شادی کے بندھن میں بڑی تعداد میں جوڑوں کی شادی ہوئی ہے، جس کے ہم سبھی گواہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.